یوپی
یوپی: مدارس میں شامل کیا جائے گا این سی ای آر ٹی کا نصاب

لکھنؤ، 3 جنوری (ہندوستان اردو ٹائمز) مدرسہ ایجوکیشن کونسل کے چیئرمین افتخار احمد جاوید نے کہا کہ اتر پردیش بورڈ آف مدارس نے مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تعلیم فراہم کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔
چیئرمین نے کہا کہ مدارس کے بچے اس سال NCERT(نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ) کا نصاب بھی پڑھیں گے۔ مدارس کے بچوں کو مذہبی تعلیم کے ساتھ جدید تعلیم بھی دی جائے گی۔نئے تعلیمی سال میں یوپی مدارس کی توجہ جدید تعلیم پر زیادہ ہوگی۔
افتخار احمد جاویدؔ نے کہا کہ اب مدرسے کے بچوں کے لیے کمپیوٹر، ریاضی، سائنس پڑھنا ممکن ہو جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مدارس کا نیا نصاب رواں سال کے مارچ ماہ میں جاری کیا جائے گا۔پری پرائمری کلاسز جیسے کے جی، ایل کے جی اور یو کے جی کی تعلیم مارچ سے شروع ہو جائے گی۔
ہماری یوٹیوب ویڈیوز