یوپی

یوپی: سلطان پور میں نوجوان کو پیٹ پیٹ کر قتل

سلطان پور، 24 جون (ہندوستان اردو ٹائمز) ضلع کے گوسائی گنج تھانہ علاقہ میں جمعرات کی رات کچھ لوگوں نے ایک نوجوان کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔ پولیس ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے۔

تھانہ انچارج سندیپ کمار رائے نے جمعہ کو بتایا کہ جمعرات کی رات تقریباً 10.30 بجے کٹکا خانپور بازار میں دو پتے بنانے والی فیکٹری کے سامنے کچھ لوگوں نے ایک نوجوان پر حملہ کیا جس کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ واقعہ کے بارے میں فیکٹری مالک سمیت آس پاس کے لوگوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

تھانہ انچارج نے بتایا کہ متوفی کی شناخت پربھاکر مشرا (25) ساکن کٹکا خانپور کے طور پر کی گئی ہے جو شراب پینے کا عادی تھا۔ انہوں نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کادی پور کے مصطفی آباد سرایا کے رہائشی ڈونا پتل فیکٹری کے مالک سے فیکٹری میں سامان رکھنے پر نوجوانوں کا جھگڑا ہوا۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button