یوپی

یوپی روڈ ویز کی بس میں لگی آگ ،ڈرائیور کی عقلمندی سے بچی 37 جانیں

دہرا دون ،16مارچ (ہندوستان اردو ٹائمز) دہرادون سے بریلی جارہی اتر پردیش روڈویز کی بس میں لچھی والا ٹول پلازہ کے قریب آگ لگ گئی۔ بس میں تقریباً 37 مسافر بیٹھے تھے۔ دوئی والا کوتوالی کے سینئر سب انسپکٹر راج وکرم پوار نے بتایا کہ امروہہ ڈپو سے بس دہرادون سے بریلی کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ لچھی والا ٹول بیریئر سے تھوڑا آگے ڈوئی والا کی طرف آنے کے دوران بس کے انجن میں آگ لگ گئی۔

 

ڈرائیور نے موقع کی سمجھ بوجھ کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر بس روک دی اور مسافروں کو نیچے اترنے کو کہا۔ جس کے بعد تمام مسافر جلدی سے نیچے اتر گئے۔ اس سے پہلے میں کچھ سمجھ پاتا، بس دھوں دھوں کرکے جلنے لگی،غنیمت ہے کہ کوئی بڑا حادثہ پیش نہیں آیا۔ فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابوپایا۔ تاہم اب مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ تمام مسافر یہاں کھڑے ہیں اب اگلی بس کا انتظار کر رہے ہیں۔وجے نامی ایک مسافر نے بتایا کہ آگ لگنے کے بعد وہ بہت پریشان ہیں،

 

لیکن بس ڈرائیور نے سمجھداری کا مظاہرہ کیا ، جس سے تمام مسافروں کی جان بچ گئی ۔پولیس نے بتایا کہ انجن میں دھواں اٹھتا دیکھ کر بس کو روک دیا گیا،جس کی وجہ سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔ڈرائیور نے ٹول پر بس روکی تو دھواں دیکھا۔ کچھ ہی دیر میں پوری بس میں آگ لگ گئی۔وہیں مسافروں نے اپنے اہل خانہ کو بھی اپنی خیر و عافیت سے مطلع کردیا ہے ۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button