دیوبندیوپی

یوپی بورڈ امتحانات کا آغاز آئندہ 24؍مارچ سے ہورہا ہے

دیوبند، 17؍ مارچ (رضوان سلمانی) یوپی بورڈ امتحانات کا آغاز آئندہ 24؍مارچ سے ہورہا ہے ، یوپی بورڈ امتحانات کو لیکر کافی سنجیدہ ہے، امتحان کے دوران کسی طرح کی گڑبڑی نہ ہو اسے دیکھتے ہوئے امتحانات پر سخت نظر رکھی جارہی ہے امتحان کے سبھی سوال ناموں کو سی سی ٹی وی کیمرے کی نگرانی میں ڈبل لاک میں محفوظ رکھنے کے احکامات سبھی مراکز کے پرنسپلوں کو دیئے گئے ہیں۔

 

19؍مارچ تک سوالنامے سینٹروں پر پہنچ سکتے ہیں، ضلع سہارنپور میں 101سینٹروں پر بورڈ کے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات منعقد ہوںگے۔ ہائی اسکول اورانٹر میڈیٹ کے امتحانات میں ضلع سہارنپور سے 68ہزار سے زائد طلبہ وطالبات امتحان میں شامل ہوںگے۔ امتحان کے دوران کاپی ، سوالنامہ اور خفیہ سامان امتحان سینٹروں پر ڈبل لاک میں رکھے جائیں گے ۔ امتحان کے دوران کسی طرح کی گڑبڑی نہ ہو اس پر سخت نظر رکھی جائے گی ۔ بورڈ کی جانب سے احکامات دیئے گئے ہیں کہ امتحان کے دوران کسی طرح کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ، امتحان کی کاپیوں کو اور سوالناموں کو محفوظ طریقے سے ڈبل لاک میں رکھنے کے احکامات دیئے گئے ہیں ۔ ایک چابی سینٹر کے منتظمین کے پاس رہے گی اور دوسری چابی معاون منتظم کے پاس رکھنے کا نظم کیا جائے گا ۔

 

بورڈ امتحان کے دوران پوری طرح سے مستعدی برتی جائے گی ،امتحانی مراکزکا تعین ہوچکا ہے ، سیکوریٹی کے پیش نظر کاپی اور سوالنامے سی سی ٹی وی کیمرے کی نگرانی میں اور ڈبل لاک میں رکھنے کا نظم کیا جائے گا۔ ڈیوٹی دینے والے تمام اساتذہ کو شناختی کارڈ جاری کئے جائیں گے ۔ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں شریک ہونے والے طلبہ وطالبات کو دو تین یوم کے درمیان ایڈمٹ کارڈ دے دئیے جائیں گے ۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button