یوپی

یوپی ایم ایل سی انتخابات : سماجوادی پارٹی کےدو امیدواروں کے کاغذات کی منسوخی سے بی جے پی کاراستہ صاف

اکھلیش یادو کاسنگین الزام،کبھی الیکشن،کبھی فارم اورکبھی نتائج متاثرکیے گئے

لکھنؤ22مارچ (ہندوستان اردو ٹائمز) اتر پردیش قانون ساز کونسل کے انتخاب میں مقامی اتھارٹی کے حلقے سے کاغذات نامزدگی کی جانچ کے دوران سماج وادی پارٹی کے دوامیدواروں کے کاغذات نامزدگی منسوخ ہونے سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدواروں کی بلا مقابلہ جیت کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ عہدیداروں نے بتایاہے کہ جانچ کے عمل کے دوران ایک آزاد کے علاوہ سماج وادی پارٹی کے امیدواروں ادے ویر سنگھ اور راکیش یادوکے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔ عہدیداروں نے بتایاہے کہ تینوں کے کاغذات نامزدگی میں کچھ خامیاں تھیں اور انہیں ریٹرننگ آفیسر انکت کمار اگروال نے مسترد کردیا ہے۔

 

الیکشن کمیشن پرالیکشن کے دوران بھی کئی بارسوال اٹھے ہیں۔ سماج وادی پارٹی نے ادے ویر سنگھ اور راکیش یادو کو متھرا-ایٹا-مین پوری لوکل اتھارٹی کے حلقوں سے میدان میں اتارا تھا۔ ان کی نامزدگی کی منسوخی سے دونوں سیٹوں پر بی جے پی امیدواروں کے بلا مقابلہ جیتنے کا راستہ صاف ہو جائے گا۔ بی جے پی نے ان دو سیٹوں پر بالترتیب آشیش یادو اور اوم پرکاش سنگھ کو نامزد کیا ہے، جن کی بلا مقابلہ جیت یقینی سمجھی جا رہی ہے۔ لیکن اس کا باضابطہ اعلان 24 مارچ کو عمل کی تکمیل کے بعد کیا جائے گا۔

اس دوران سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادونے ایک ٹویٹ میں ویڈیو شیئر کیاہے۔ اس ویڈیومیں پولیس کی موجودگی میں ایس پی امیدواروں کو ایٹا میں کلکٹریٹ کے احاطے میں داخل ہونے سے روکاجا رہا ہے اور پس منظر میں گالیاں سنائی دے رہی ہیں۔ اکھلیش یادونے اسی ٹویٹ میں کہاہے کہ بی جے پی کے دور حکومت میں جمہوریت کی حفاظت کی امید کرنا دن میں ستارے تلاش کرنا ہے۔ یہ مسلز پاور کی انتہائی قابل مذمت شکل ہے، یا تو فارم نہیں بھرنے دیا جائے گا یا الیکشن متاثر ہوں گے یا نتائج متاثر ہوں گے۔

 

شکست کا خوف رائے عامہ کو کچلنا ہے۔ بی جے پی اور سماج وادی پارٹی ایک بار پھر 9 اپریل کو ہونے والی ریاستی قانون ساز کونسل کے مقامی اتھارٹی حلقہ سے 36 سیٹوں کے لیے آمنے سامنے ہیں۔ کانگریس اور بی ایس پی نے اپنے امیدوار کھڑے نہیں کیے ہیں جس کی وجہ سے بی جے پی اور ایس پی کے درمیان سیدھا مقابلہ ہے۔ قانون ساز کونسل کی نشست کے لیے ووٹنگ 9 اپریل کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 12 اپریل کو ہوگی۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button