قومی

یوپی ایس سی بنا’یونین پرچارک سنگھ کمیشن‘:راہل گاندھی کا الزام

نئی دہلی، 18 اپریل (ہندوستان اردو ٹائمز) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پیر کو یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے نئے سربراہ کی تقرری کو لے کر مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا اور الزام لگایا کہ ایک ایک کر کے ایک ادارے کو تباہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے ایک خبر کا بھی حوالہ دیا جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یوپی ایس سی کے نئے سربراہ منوج سونی کے بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔

راہل گاندھی نے ٹویٹ کیاکہ یونین پرچارک سنگھ کمیشن، ہندوستان کے آئین کو ایک ایک کرکے تباہ کیا جا رہا ہے، ہر ادارہ تباہ ہو رہا ہے۔حال ہی میں ایک کتاب کے اجراء کے موقع پر راہل گاندھی نے کہا تھا کہ آئین ایک ہتھیار ہے، لیکن جب ادارے کنٹرول ہوں تو اس کا کوئی مطلب نہیں ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button