یوپی

یوپی اور بہارکے منادر بھگدڑ، دو ہلاک، سڑک حادثہ میں بھی دو کانوڑیا ہلاک

نئی دہلی، 18 جولائی (ہندوستان اردو ٹائمز) ساون کے پہلے پیر کو اتر پردیش اور بہار سے بری خبریں آئی ہیں۔ بہار کے سیوان میں واقع بابا مہندر ناتھ شیو مندر میں بھگدڑ مچنے سے دو خواتین کی موت ہو گئی ہے۔ وہیں یوپی کے امروہہ ضلع سے دو کانوڑیوں کی موت کی خبر آئی ہے۔ امروہہ میں حادثے پر ناراض کانوڑیوں نے ہنگامہ کیا اور بسوں میں توڑ پھوڑ کی۔دراصل مرادآباد کے بائک سوار جو برج گھاٹ سے گنگا جل کے ساتھ واپس آ رہے تھے ،کوشامبی ڈپو کی روڈ ویز بس نے ٹکر مار دی۔

حادثے میں دو نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ عجلت میں پولیس کی بھاری نفری موقع پر تعینات کر دی گئی اور پھر کنواڑیوں کو سمجھا کر غصہ پر قابو پالیا گیا۔ یہ واقعہ صبح 6 بجے کے قریب پیش آیا۔پولیس نے دونوں لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ہیں۔ ضلع کے ایس پی اور سی او نے بھی موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ ہائی وے پر بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی ہے تاکہ کوئی واقعہ پیش نہ آئے۔

سی او سٹی وجے کمار رانا نے اس واقعہ پر کہا کہ دونوں متوفی کا نور مراد آباد کے کٹگھر تھانہ علاقہ کے رہنے والے ہیں۔ وہ برج گھاٹ سے پانی لے کر واپس آرہے تھے۔ اس کی موٹر سائیکل غلط سمت میں جا رہی تھی۔ جس کی وجہ سے مراد آباد کی طرف سے آرہی روڈ ویز کی بس آپس میں ٹکرا گئی۔ اب حالات نارمل ہیں۔جب کہ بہار کے شیو مندر میں بھگدڑ، دو افراد ہلاک اس میں دو خواتین عقیدت مندوں کی موت ہو گئی ہے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثے کے بعد مندر کے احاطے میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب عقیدت مند جل ابھیشیک کرنے بلاک کے مشہور بابا مہندر ناتھ دھام کے مندر پہنچے تھے۔ کرونا کے دور کے بعد پہلی بار ساون کے پیر کو مندر میں صبح سے ہی لوگ جل ابھیشیک کیلئے پہنچے تھے۔ اس دوران جل ابھشیک کرنے کے لیے ہاتھا پائی ہوئی اور پھر بھگدڑ مچ گئی، جس کی وجہ سے حالات بے قابو ہوگئے ۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button