عجیب و غریب

یوٹیوبر نے یوٹیوب ویڈیو کیلئے ہوائی جہاز ہی تباہ کرڈالا

نیویارک : سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر یا ویڈیوز پر لائیکس اور ویوز لینے کے لیے لوگ ایسی احمقانہ حرکات بھی کرگزرتے ہیں کہ دیکھ کر حیرت ہو تی ہے۔ گزشتہ دنوں امریکہ میں ایک ایسے ہی یوٹیوبر نے حیران کن طور پر یوٹیوب ویڈیو کے لیے ہوائی جہاز تباہ کر ڈالا۔

رپوٹس کے مطابق ٹریور جیکب نامی اس شخص کے یوٹیوب چینل کو 1لاکھ 33ہزار لوگوں نے سبسکرائب کر رکھا ہے۔ وہ امریکہ کی اولمپک ٹیم میں سنوبورڈر رہ چکا ہے۔

جیکب نے 1940ٹےلرکرافٹ بی ایل 65لائٹ ایئرکرافٹ کو جان بوجھ کر تباہ کیا۔ اس کے چینل پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سینکڑوں فٹ کی بلندی پر جہاز کو لیجا کر خود پیراشوٹ کے ذریعے نیچے کود جاتا ہے اور جہاز گر کر تباہ ہو جاتا ہے۔جیکب ویڈیو میں ڈرامہ کرتا ہے کہ اس کے جہاز کا انجن خراب ہو گیا اور چنانچہ وہ پیراشوٹ کے ذریعے نیچے کودنے لگا ہے۔ یہ کہتے ہوئے وہ اپنی ویڈیو ریکارڈ کر رہا ہوتا ہے۔

جب یہ ویڈیو پوسٹ کی گئی تو اسے دیکھنے کے بعدایوی ایشن کے ماہرین نے جیک کے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ جہاز کے انجن میں کوئی خرابی نہیں آئی تھی بلکہ جیکب نے ویوز لینے کی غرض سے جان بوجھ کر جہاز تباہ کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جیکب نے پہلے سے پیراشوٹ پہن رکھا ہے۔ اسے پہلے ہی کیسے علم ہو گیا تھا کہ انجن خراب ہونے والا ہے؟

رپورٹ کے مطابق جیکب پیراشوٹ کے ذریعے کیلیفورنیا کے لاس پیڈریز نیشنل فاریسٹ میں اترا جبکہ جہاز کافی فاصلے پر پہاڑیوں کے درمیان گر کر تباہ ہوا۔ جیکب بعد ازاں پہاڑیوں پر چڑھتے ہوئے جہاز کے ملبے کے پاس گیا اور وہاں بھی ویڈیو بنائی۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button