بہار و سیمانچل

یوم وفات پر یاد کئیے گئیے آسمان اردو ادب کے چار روشن ستارے ، بزم تعمیر ادب ذخیرہ, جموئ نے منعقد کی یادگاری تقریب

جموئ (محمد سلطان اختر ) بزم تعمیر ادب ذخیرہ, جموئ کے جنرل سکریٹری امان ذخیروی نے اطلاع دی ہے کہ بزم کے دفتر فضل احمد منزل میں آسمان اردو ادب کے چار روشن ستاروں کے یوم وفات پر ایک یادگاری تقریب منائ گئی. ان چار روشن ستاروں کے نام درج ذیل ہیں…….
1. اکبر الہ آبادی
2. اختر شیرانی
3. جگر مرادآبادی
4. ثروت حسین.
بزم تعمیر ادب ذخیرہ, جموئ کے جنرل سکریٹری اور معروف شاعر امان ذخیروی نے ان چاروں ماہرین شعر ادب کو ان کے یوم وفات 9ستمبر کے موقعے پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی حیات و خدمات پر روشنی ڈالی. جناب ذخیروی نے اپنی تقریر میں کہا کہ یہ حسن اتفاق ہے کہ آسمان ادب کے ان چار روشن ستاروں کی وفات الگ الگ سنہ میں ایک ہی تاریخ کو ہوئ. اردو زبان و ادب کی تاریخ ان کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتی. ان کے کلام کی تابانی سے اردو ادب ہمیشہ تابندہ و منور رہیگا. جناب ذخیروی نے بالترتیب ان چاروں کی حیات و خدمات کا اجمالی جائزی پیش کیا.
*اکبر الہ آبادی- ان کا اصل نام سید اکبر حسین رضوی تھا اور تخلص اکبر تھا. اپ کی پیدائش 16 نومبر 1846ء کو ہوئ. اور 9ستمبر 1921ء کو 75 سال کی عمر میں الہ آباد میں وفات پائ. آپ طنز و مزاح کے بہت بڑے شاعر تھے. 1898ء میں انہیں خان بہادر کا خطاب عطا کیا گیا تھا.
*اختر شیرانی- اختر شیرانی کا اصل نام محمد داؤد خان تھا اور اختر تخلص. آپ کی پیدائش 4 مئی 1905ء کو ٹونک راجستان میں ہوئ اور 9 ستمبر 1948ء کو محض 43 سال کی عمر میں آپ نے وفات پائ. اپنی رومانی نظموں کے لئے آپ ہمیشہ یاد کئیے جاتے رہینگے.
*جگر مرادآبادی- جگر مرادآبادی کا اصل نام علی سکندر تھا اور تخلص جگر. اپ کی پیدائش 6 اپریل 1890ء کو مرادآباد میں ہوئ اور 9ستمبر 1960ء کو گونڈہ اترپردیس میں آپ نے وفات پائ. اپنے رنگ تغزل اور پر کشش ترنم کے لئے آپ ہمیشہ یاد کئیے جاتے رہینگے. 1958ء میں آپ کو ساہتیہ اکادمی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا تھا.
*ثروت حسین- اپ کا اصل اور قلمی نام ثروت حسین تھا. 9 نومبر 1949ء میں کراچی میں پیدا ہوئےاور 9 ستمبر 1996ء کو محض 47 سال کی عمر میں کراچی میں وفات پائ. آپ اپنی غزلوں کی نازک خیالی اور عصری اسلوب کے لئیے ہمیشہ یاد کئیے جاتے رہینگے. آدھے سیارے پر, خاک دان, اور ایک کٹورا پانی آپ کی مشہور تصانیف ہیں. دعا ہے کہ مولیٰ کریم ان چاروں مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائیں. اس تقریب میں شامل ہونے والوں میں جناب پروفیسر رضوان عالم خان, جناب ارشاد عالم خان, معروف صحافی جناب غلام سرور, جناب محمد شاداب رضی خان, ڈاکٹر شاہد انور اور عتیق الله خان کے نام قابل ذکر ہیں.

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close