عجیب و غریبیوپی

یمنا ایکسپریس وے پر 12 ویں کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری، تین درندے گرفتار

آگرہ، 28 دسمبر (ہندوستان اردو ٹائمز) یمنا ایکسپریس وے پر 12ویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ تین نوجوانوں نے عصمت دری کی ۔لڑکی کے بیان پر مقدمہ درج کرنے کے بعد پولس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ اوریا کی 12ویں جماعت کی طالبہ نوئیڈا میں اپنی خالہ کے پاس رہتی تھی، ساتھ ہی وہ ایک کمپنی میں بھی جاب بھی کر تی ہے۔ کچھ عرصہ پہلے وہ اپنے امتحانات کی وجہ سے اپنے گھر واپس آئی تھی۔اس کی تنخواہ کی کچھ رقم کمپنی میں رہ گئی تھی۔ جسے وہ لینے وہ نوئیڈا آئی تھی۔ اس کے بعد منگل کی رات وہ اپنی خالہ کے گھر سے یمنا ایکسپریس وے پہنچی۔ جہاں وہ سیکٹر 37 سے اوریا جانے والی گاڑی میں سوار ہوئی۔ ایکو گاڑی صبح تقریباً ایک بجے یمنا ایکسپریس وے پر کبیر پور انٹر چینج پر پہنچی۔ تمام مسافر وہاں سے اتر گئے۔ ڈرائیور نے کہا کہ وہ اعتماد پور تک جائے گا۔ رات کو کبیر پور سے گاڑی نکالنے میں دشواری ہوتی ہے۔

اس وجہ سے متاثرہ لڑکی اعتماد پور کے لیے ایکو گاری میں بیٹھ گئی۔ راستے میں ڈرائیور نے اپنے دو ساتھیوں کو بلایا۔سنسان جگہ دیکھ کر نوجوانوں نے اسے پکڑ لیا اور جھاڑیوں میں لے گئے۔ جہاں تین گھنٹے تک اس کی عصمت دری کی گئی۔ اس کے بعد متاثرہ کو بدحواس حالت میں فیروز آباد جانے والے آٹو میں بٹھایا گیا۔ لڑکی صبح 7 بجے اعتماد پور تھانے پہنچی اور واقعہ کی اطلاع دی۔

لڑکی کے بیان پر مقدمہ درج کرتے ہوئے ڈی جی پی ستیہ جیت گپتا نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹول پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ایکو گاڑی کی تلاشی لی اور تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے، تینوں ملزمان کو پولیس نے جیل بھیج دیا ہے۔وہیں متاثرہ کا میڈیکل کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں پولس کمشنر پی سنگھ نے کہا ہے کہ تینوں ملزمین کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے، متاثرہ کا میڈیکل کیا جا رہا ہے۔ اس معاملے میں جو بھی ملوث ہوگا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button