عجیب و غریب

ہوَس کی دھوم دھام ہے نگر نگر، گلی گلی : دہلی میں نابینا خاتون سے جنسی زیادتی کا اِنکشاف ،درندہ ملزم گرفتار

نئی دہلی، 2 جون (ہندوستان اردو ٹائمز) جنوب مغربی دہلی کے ڈابری علاقہ میں ایک نابینا خاتون کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کاسنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے جمعرات کو اس کی جانکاری دی۔ پولیس نے بتایا کہ انہیں اس سلسلے میں ڈی ڈی یو اسپتال سے اطلاع ملی ہے۔ یہ واقعہ دو تین دن پہلے کا ہے۔

 

متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اسے نامعلوم شخص نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ڈپٹی کمشنر آف پولیس (دوارکا) شنکر چودھری نے کہا کہ ڈابری پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تفتیش کے دوران تکنیکی شواہد کی بنیاد پر ملزم کو پکڑا گیا اور اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔پولیس نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کردیا۔

دہلی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال کے اس سلسلے میں ٹویٹ کرنے کے بعد یہ سارا معاملہ سامنے آیا۔مالیوال نے ٹویٹ کیاکہ 25 مئی کو دہلی میں ایک نابینا لڑکی غلطی سے دوسرے بس اسٹاپ پر اتر گئی۔ ایک شخص اس نابینا لڑکی سڑک پار کرنے کے بہانے گلی میں لے جاکر اس نابیناعورت کے ساتھ منھ کالا کیا ۔ پولیس نے اس شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ میں لڑکی سے ملی ہوںاور ہم اس کی مکمل مدد کر رہے ہیں۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button