دیوبند

ہندی یوم صحافت کے موقع پر ماسٹر ممتاز کو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب اعزاز سے نوازا گیا

دیوبند،30؍مئی(رضوان سلمانی) پرنٹ اور الکٹرانک جرنلسٹ ایسوسی ایشن اور دینک سوتنتر بھارت کے زیر اہتمام دہلی روڑ پر واقع چندر نگر سہارنپور میں ہندی یوم صحافت کے موقع ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں دیوبند کے صحافی ممتاز احمد کو صحافتی میدان میں قابل ذکر خدمات کے لئے انہیں اعزاز سے نوازا گیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے قومی سکریٹری اور ترجمان سردار جسبیر سنگھ بجاج نے کہا کہ ہماری تنظیم سبھی کو ساتھ لیکر چلتی ہے ۔صحافی مشکل حالات میں بھی بغیر کسی تعاون کے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر عوام کی خدمت کرتا ہے ۔صحافی ممتاز احمد نے سبھی صحافیوں سے متحد ہوکر لوگوں کی خدمت کرنے کی اپیل کی ۔

ممتاز احمد کو اعزاز ملنے پر معروف شاعر ڈاکٹر شمیم دیوبند ی نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ماسٹر ممتاز گزشتہ 30؍سالوں سے صحافتی میدان میں نمایاں کردار ادا کررہے ہیںاس سے قبل بھی انہیں متعدد اعزازات مل چکے ہیں ۔مذکورہ اعزاز ملنے پرڈاکٹر ڈی کے جین ،ڈاکٹر نواز دیوبندی،شمیم مرتضی فاروقی،ارشد زماں،ڈاکٹر انور سعید،ارون اگروال،تحسین خان ایڈوکیٹ،نسیم انصاری ایڈوکیٹ،ڈاکٹر ایس اے عزیز،مہتاب آزاد،عارف انصاری،صحافی معین صدیقی،نوشاد عثمانی،فہیم اختر،فہیم عثمان ،مشرف عثمانی، عارف عثمانی،سمیر چودھری،رضوان سلمانی،اطہر عثمانی،ایوب بیگ،اشوک گپتا،ڈاکٹر شبیر کریمی،اسعد جمال فیضی،امجد الہی،سلیم قریشی،مسرور انصاری،ارشد صدیقی وغیرہ نے بھی اعزاز ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button