ہندوستان

آئی آر سی ٹی سی نے سپروائزرس کا معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ ملتوی کیا

نئی دہلی، 30 جون (آئی این ایس انڈیا) اپنے زونل دفاتر میں 500 سے زیادہ کانٹریکٹ ہوسٹالٹی انسپکٹرز (سپروائزر) کی خدمات منسوخ کرنے کا حکم جاری کرنے کے چند دن بعدانڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن (آئی آر سی ٹی سی) نے اب اس کو اگلے نوٹس تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ان میں بیشترملازمین کا معاہدہ رواں سال کے آخر تک ختم ہونے جا رہا ہے۔

آئی آر سی ٹی سی نے پینٹری کار (کچن) کی سہولت والی ٹرینوں میں کیٹرنگ پیش کرنے کے لئے تفویض کردہ ٹھیکیداروں کے معیار کی نگرانی کے لئے 2018 میں دو سال کے معاہدے پر 560 کے قریب سپروائزرس (مہمان نوازی) کی خدمات حاصل کی تھی۔ ان انسپکٹرز کا کام ٹرینوں کی پینٹری گاڑیوں کے کام کی نگرانی ہوتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ انہیں کھانا پکانے، معیار کے معائنے کی نگرانی کرنا، مسافروں کی شکایات کا ازالہ کرنا ، ریلوے کے مطلع کردہ قیمتوں پر کھانا یقینی بنانا اور مشروبات دستیاب کراناہوتاہے۔ آئی آر سی ٹی سی نے 25 جون کو اپنے زونل دفاتر کو ایک خط لکھا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ان کانٹریکٹ ملازمین کی ضرورت نہیں ہے اور انہیں ایک ماہ کا نوٹس دے کر ان کا معاہدہ ختم کیا جانا چاہئے۔

اب کارپوریشن کے ترجمان نے کہاکہ یہ حکم اگلے نوٹس تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ہاسپٹالٹی کے شعبے کے ان کانٹریکٹ ملازمین نے وزیر ریلوے پیوش گوئل سے مداخلت کی درخواست کی ہے۔ ارون کمار نے ٹویٹ کیا تھاکہ پیوش گوئل سر، میں ہوسٹلٹی انسپکٹر کی حیثیت سے آئی آر سی سی ٹی میں کام کر رہا ہوں لیکن بدقسمتی سے اب آئی آر سی ٹی سی نے ہندوستان بھر کے تمام انسپکٹرز کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایسی صورتحال میں ہم بے روزگار ہوجائیں گے جبکہ ہمارا کنبہ ہم پر منحصر ہے۔ برائے مہربانی ہمارے لئے کچھ کریں، ہم آپ کے مشکور ہوں گے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close