ہندوستان

رافیل طیارے کی پہلی کھیپ 27 جولائی تک ہندوستان پہنچنے کی امید،امبالا میں ہوگی تعینات

نئی دہلی، 29 جون (آئی این ایس انڈیا) ہندوستان کو6 رافیل جنگی طیاروں کی پہلی کھیپ27 جولائی تک ملنے کی امیدہے۔ ان طیاروں سے ہندوستانی فضائیہ کی جنگی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ مشرقی لداخ کی وادی گلوان میں چین کے ساتھ فوجی تصادم کے بعد گذشتہ دو ہفتوں سے فضائیہ محتاط ہے۔ اس جھڑپ میں ہندوستانی فوج کے 20 فوجی ہلاک ہوئے۔ اس علاقے میں سات ہفتوں سے دونوں فوجیں آمنے سامنے ہیں۔ 2 جون کو وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے فرانسیسی ہم منصب فلورنس پیرلی سے بات چیت کی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے باوجود رافیل جیٹ طیارے شیڈول کے مطابق ہندوستان کو فراہم کئے جائیں گے۔ فوجی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ رافیل طیاروں کی آمد سے ہندوستانی فضائیہ کی مجموعی جنگی صلاحیت میں بہت اضافہ ہوگا اور یہ ہندوستان کے مخالفین کے لئے ایک واضح پیغام ہوگا۔ اس بارے میں پوچھے جانے پر ہندوستانی فضائیہ نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ ہوائی جہاز کا پہلا اسکواڈرن فضائیہ کے امبالا اسٹیشن پر رکھا جائے گا جو ہندوستانی فضائیہ کے لئے ایک اہم اڈہ سمجھا جاتا ہے۔ہندوستان نے ستمبر 2016 میں فرانس کے ساتھ تقریبا 58000 کروڑ کی لاگت سے 36 رافیل لڑاکا طیارے خریدنے کیلئے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close