ہندوستان

کابینہ کی توسیعی سرگرمیوں کے درمیان شیوراج کی مودی سے ملاقات

نئی دہلی ،۲۹؍جون ( آئی این ایس انڈیا ) مدھیہ پردیش میں کابینہ کی توسیعی سرگرمیوں کے درمیان وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات آدھے گھنٹے سے زیادہ جاری رہی۔ وزیر اعظم رہائش گاہ پر کس مسئلے پر تبادلہ خیال کیا گیا ،اس کے بارے میں کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔

                                      یہ خیال کیا جاتا ہے کہ منگل کے روز شیوراج کابینہ میں توسیع کا امکان ہے ، اس سلسلے میں بات چیت ہوئی ہے۔ سی ایم شیوراج نے پی ایم مودی سے مدھیہ پردیش کی تازہ سیاسی صورتحال اور ریاست میں کرونا کو کنٹرول کے لئے کئے جارہے کام پر تبادلہ خیال کیا۔ ریاست میں گندم کی خریداری میں ریکارڈ قائم کرنے کی بھی رپورٹ دی گئی ۔ خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ چوہان دو روزہ دہلی کے دورے پر ہیں۔شیوراج نے وزیر اعظم سے ملاقات سے قبل رکن پارلیمنٹ جیوتی رادتیہ سندھیا ، بی جے پی صدر جے پی نڈا اور وزیر داخلہ امیت شاہ سے بھی ملاقات کی۔ ان لیڈران سے ملاقات کے بعد شیوراج نے میڈیا کے سامنے کچھ نہیں کہا۔ یہ قیاس کیا جارہا ہے کہ کابینہ میں توسیع میں 25 نئے وزراء کا انتخاب عمل میں آ ئے گا۔ ہائی کمان نے وزیر بننے والوں کی فہرست بھی دے دی ہے۔

وزیر اعلیٰ کے ساتھ ریاستی بی جے پی صدر وی ڈی شرما اور ریاستی پارٹی کے جنرل سکریٹری سہاس بھگت بھی دہلی میںہیں۔شیوراج اور ممبر پارلیمنٹ جیوتی رادتیہ سندھیا کے مابین ملاقات میں کابینہ میں توسیع اور اس کے ممکنہ ناموں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ یہ یقینی ہے کہ جیوتی رادتیہ سندھیا بھی کابینہ میں توسیع میں شامل ہوسکتے ہیں۔سندھیا نے 30 لاکھ کا چیک وزیر اعلیٰ امدادی فنڈ کے حوالے کیاہے،اس پر وزیر اعلیٰ نے شکریہ ادا کیا ہے۔دریں اثناء مدھیہ پردیش کے قائم مقام گورنر بنائے جانے والے آنندیوبن پٹیل نے آج یہاں اپنا پروگرام منسوخ کردیا۔ اگر وہ منگل کو آئیں گی تو پہلے انہیں اپنے عہدے کا حلف دلایا جائے گا، تب ہی وہ کابینہ کے ممبران کو حلف دلوائیں گی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close