ہندوستان

راجستھان میں 144 اعلیٰ افسران کاتبادلہ

جے پور29جون(آئی این ایس انڈیا) بلدیاتی اداروں اورپنچایتوں کے مجوزہ انتخابات سے قبل راجستھان حکومت نے ریاستی انتظامی خدمات کے 144 افسران کاتبادلہ کردیا ہے۔محکمہ عملہ نے اس سلسلے میں ایک آرڈرجاری کیاہے۔ اس کے مطابق تین درجن سے زائد سب ڈویژن آفیسر ایس ڈی ایم کو تبدیل کیاگیاہے۔ اسی کے ساتھ ہی ، آٹھ افسران کے پہلے کیے جانے والے تبادلے منسوخ کردیے گئے ہیں جبکہ تین افسران کو پوسٹنگ کے لیے منتظر رکھا گیا ہے۔

ریاستی الیکشن کمیشن نے ضلع پریشدوں اور پنچایت سمیتیوں کے انتخابات کرانے کی تیاری کرلی ہے ، حالانکہ اس کے شیڈول کا ابھی تک اعلان نہیں کیاگیاہے۔ ریاست میں 129 بلدیاتی اداروں کی میعاداگست میں مکمل ہوگی۔اس آرڈر میں 2019 بیچ کے 89 افسروں کو بھی شامل کیاگیاتھاجن کی دوماہ کی تربیت ابھی باقی ہے۔ حکام کے مطابق کورونا وائرس کے انفیکشن کے پیش نظر حکومت نے انہیں پوسٹ کرنے کافیصلہ کیاہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close