ہندوستان

اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل کو مدھیہ پردیش کے گورنر کا اضافی چارج

لال جی ٹنڈن کی غیرموجودگی میں شیوراج کابینہ کی توسیع جلدممکن

بھوپال29جون(آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کی گورنر آنندی پٹیل کومدھیہ پردیش کے گورنر کا اضافی چارج سونپاگیاہے۔ مدھیہ پردیش میں وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کے زیرقیادت ریاستی بی جے پی حکومت کی کابینہ میں طویل الاانتظار توسیع ابھی باقی ہے۔

راشٹرپتی بھون کی پریس ریلیزکے مطابق صدر رام ناتھ کووند نے مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن کی عدم موجودگی کے دوران مدھیہ پردیش کے گورنر کے فرائض سرانجام دینے کے لیے اتر پردیش کے گورنر آنندین پٹیل کو مقرر کیا ہے۔

لال جی ٹنڈن سنیئربی جے پی لیڈرہیں ۔و ہ ان دنوں علیل ہیں۔وہ لکھنؤ کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔دریں اثنا ، ذرائع نے بتایاہے کہ وزیراعلیٰ چوہان ، ریاستی بی جے پی صدر وی ڈی شرما اور ریاستی بی جے پی کے جنرل سکریٹری سوہاس بھگت اتوارسے دہلی میں ہیں اور کابینہ میں توسیع کے سلسلے میں پارٹی کی مرکزی قیادت سے تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ایک اندازے کے مطابق کابینہ میں 20 سے 25 افرادکولیاجائے گا۔ ان میں نو سابق ایم ایل اے بھی شامل ہیں جو مارچ میں جیودتیہ رادتیہ سندھیاکے ساتھ بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔

مارچ میں،کمل ناتھ کے زیرقیادت کانگریس حکومت گر ائی گئی اورکوروناوباکے دوران چوہان کی سربراہی میں بی جے پی حکومت تشکیل دی گئی۔کورونا کی وبا اور لاک ڈاؤن کے درمیان ، وزیر اعلیٰ چوہان نے ایک ماہ کے لیے اکیلے حکومت چلائی۔اس درمیان اس بحران میں کوئی وزیرصحت بھی نہیں منتخب کیاگیا۔ اپریل کے آخرمیں پانچ وزرا کو کابینہ میں شامل کیاگیا۔ادھرگورنرہائوس کے ذرائع نے بتایاہے کہ آنندیوبن کا پیر کے روز بھوپال کا دورہ ملتوی کردیاگیا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close