ہندوستان

دہلی حکومت لاک ڈائون میں بجلی کے تمام بل معاف کرے:ایس ایم آصف

نئی دہلی29جون(آئی این ایس انڈیا) آل انڈیا مائنارٹیز فرنٹ کے قومی صدر ایس ایم آصف نے کہاہے کہ دہلی آج جس مرحلے سے گزر رہی ہے اسے دیکھ کرکیجریوال حکومت کودہلی کے ہر قسم کے بجلی کے بلوں کو معاف کردینا چاہیے کیونکہ اس لاک ڈائون میں لوگوں کے نہ توکام چلے اور نہ ہی کسی بھی طرح کی فیکٹری اور کورونا کے سبب لوگوں کی آمدنی نہیں ہوئی۔اس لیے کیجریوال حکومت کو دہلی والوں کالاک ڈائون میعاد معاف کرنا چاہیے۔ آصف نے کہاہے کہ اگر کیجریوال حکومت ایسا نہیں کرتی ہے تو ان کی پارٹی اس کے لیے احتجاج کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ جب حکومت نے سال کے ابتدائی اسمبلی اجلاس میں بجلی کے بل کے لیے 12 ماہ کے لیے 2820 کروڑ روپئے کی سبسڈی کی فراہمی کی تھی۔ ایسی صورتحال میں سبسڈی اور فکس چارج کے نام پر دہلی والوں کو بجلی کے بل بھیجے گئے۔ دہلی کے عوام کے ساتھ یہ دھوکہ دہی ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ دہلی حکومت نے بجٹ 2020-21 میں 12 ماہ کے لیے 2820 کروڑ روپئے کی سبسڈی کی فراہمی کی ہے ، لیکن کیجریوال حکومت نے لاک ڈائون میں صارفین کوسبسڈی نہ دے کر اس کو دھوکہ دیا ہے۔ اس سے ایک بڑے گھوٹالے کی بوآ رہی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close