ہندوستان

یوپی : بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے ہاٹ سپاٹ والے علاقے میں بیٹے کی شادی کی : سوشل ڈسٹنسنگ کی اڑی دھجیاں

جالون ،29 ؍ جون ( آئی این ایس انڈیا ) ضلع جالون میں بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ بھانوپرتاپ ورما کے بیٹے کی شادی میں سوشل ڈسٹنسنگ کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ خاص بات یہ ہے کہ جس علاقہ میں یہ شادی پروگرام منعقد ہوا تھا وہاں کورونا کے سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے۔جبکہ کونچ کے ایس ڈی ایم اشوک کمار ورما نے 12 جون کو ایک خط جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ شادی کی تقریب میں صرف 5 افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔ اب معاملے نے طول پکڑا تو ایس ڈی ایم نے کہا کہ کتنے لوگوں نے رکن پارلیمنٹ کی اجازت لی تھی، اس کی تحقیقات کی جائے گی۔ اسی وقت وہ اس معاملے میں کوئی سرکاری بیان دے سکیں گے۔

جالون-بھوگنی پور گروٹھہ کے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بھانو پرتاپ ورما کا کونچ میں ایک مکان ہے۔ انہوں نے اتوار کی رات اپنے بیٹے مہندر بھانو پرتاپ سے شادی کی۔ اس دوران لوگ بغیر ماسک کے دکھائی دئیے۔ معاشرتی دوری کا بھی خیال نہیں رکھا گیا۔ کہا جارہا ہے کہ اس شادی میں مرکز کی ایڈوائزری کے باوجود 50 سے زائد افراد شریک ہوئے تھے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close