ہندوستان

پیپُلس الائنس تنظیم غریبوں کاسچا ہمدرد

سدھارتھ نگر ( محمدقمرانجم فیضی ) ضلع سدھارتھ نگر تحصیل ڈومریاگنج کےتحت شیکھوئیاں گاؤں میں پیوپلس الائنس تنظیم نے غریب لڑکی کی شادی میں کھانے پینے کا انتظام اور باراتیوں کے استقبال سے لیکر ہر چیز کی زمہ داری اٹھا کر گھروالوں کے چہرے پر مسکان لادیا،

واضح ہوکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے لڑکی کی والد کی پیسوں کولیکر پریشانی تھی جسکی وجہ سے شادی کرنےمیں ناکام تھے لڑکی کےوالد جناب شمس الدین نے پیپُلس الائنس سے مددکے لئے کہا، جس پر تنظیم نے انکی ضروریات کو دیکھتے ہوئے کھانے پینے کا سارا انتظام اپنے ذمہ پر لے لیا، ایسے میں پیپُلس الائنس تنظیم کے ارکان نے پوری خوش اسلوبی اور ذوق وشوق سے لڑکی کی شادی بخوبی کراوئی ، لڑکی کی مدد کے لئے تنظیم کے روح رواں جناب شاہ رخ احمد اور عظیم الشان فارقی پیش پیش رہے،

یہ تنظیم ایک فلاحی رفاہی بہبودی تنظیم اور غریبوں بےسہاروں کا سچا ہمدردہے اسکی شاخیں پورے یوپی میں پھیلی ہوئی ہیں، اور بہت ہی اچھےطریقے سے غریبوں کی مدد، غریب لڑکیوں کی شادی کروانا، اور لاک ڈاؤن شروع ہونے کے بعد سے ہی غریب،مہاجر مزدور، ضرورت مندوں کی راحت اشیاء اور کھانے پینے کی چیزیں،ماسک اور سینی ٹائزر وغیرہ تقسیم کرتے آرہے ہیں، یوپی سے باہر پھنسے مہاجر مزدوروں کی مدد کےلئے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیاتھا،، اور مہانگروں میں مہاجر مزدروں کے آنے پر پیپُلس الائنس نے*مہاجر مزدور تعاون سینٹر* بنا کر مزدورں کے کھانے پینے کا انتظام بھی کیاتھا ابھی کَل کی بات ہے تین ضرورت مند عورتوں کو جوکہ بیدولہ،اور بڑھرا کی رہنے والی تھیں ان کوکھانے پینے کی اشیاء ضرورت کی چیزیں دی گئی ہیں، اور ابھی بھی یہ تنظیم فلاحی بہبودی رفاہی کاموں کے خدمات انجام دینے میں لگا ہواہے۔اعظم گڑھ فیض آباد، بلرامپور گونڈہ، شراوستی، بستی، بہرائچ، لکھنؤ، بنارس جیسے بڑے بڑے شہروں میں اسکی فلاحی رفاہی سینٹر بنے ہوئے ہیں جہاں پر ہر ضرورت مند کی ضرورتوں کو پورا کیاجاتاہے،

پیپلس الائنس کےروح رواں جناب شاہ رخ احمدبھائی سے فون پر نمائندے سے بات کرتےہوئے انھوں نے بتایاکہ ہم لوگ لاک ڈاؤن کے شروعاتی دورسے ہی غریبوں مزدوروں، اور لاچاروں کی مدد، کھانے اور ضروریات کی چیزیں مہیاکرتے آرہے ہیں، اور ہماری آلائنس ٹیم کے ارکان پورے یوپی میں ہرجگہ غریبوں کی مدد کرتے آرہے ہیں،جن غریب، یا پھنسےہوئے مزدورں کو اس وقت کوئی مددکی ضرورت ہوتو اس نمبر پر 9455944411 شاہ رخ بھائی سے رابطہ کریں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close