ہندوستان

تین ماہ کی ای ایم آئی کے ساتھ سودمعاف کرے حکومت : حکومت ایل پی جی سلنڈر میں اضافہ بھی واپس لے: ایس ایم آصف

نئی دہلی4جون(آئی این ایس انڈیا) کل ہند اقلیتی محاذ کے قومی صدر ایس ایم آصف نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں کے لیے تین ماہ کی ای ایم آئی ملتوی کردی ہے۔ لوگوں کو اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ اس کے سود سے ہی لوگوں کی طاقت ختم ہوجائے گی۔

لہٰذا حکومت کو بھی ای ایم آئی کا سود معاف کرنا چاہیے۔ایس ایم آصف نے کہاہے کہ سرکاری بینک بھی عوام کواعلان کردہ سرکاری اسکیموں کا فائدہ نہیں دے رہے ہیں ، جو کہ لوگوں کے ساتھ نا انصافی ہے۔

حکومت بینکوں کو سختی سے سرکاری اسکیموں کا فائدہ عوام کو دینے کا حکم دے۔انہوں نے کہاہے کہ ابھی مرکزی حکومت کو ایل پی جی سلنڈر بڑھا دیئے گئے ہیں جو کہ بالکل غلط ہے۔ حکومت کوچاہیے کہ وہ اس اضافے کو فی الفور واپس لے ۔

انہوں نے کہاکہ ایک طرف لوگوں کے پاس کھانے کے لیے پیسے نہیں ہیں ، اس سے بڑھ کر حکومت انہیں راحت دینے کی بجائے گیس کی شرح میںاضافے کرکے کیابتانا چاہتی ہے۔ایس ایم آصف نے کہاہے کہ اگر حکومت عوام کے مفاد میں مذکورہ بالا فیصلے نہیں کرتی ہے تومحاذاحتجاج کرنے کا پابندہوگا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close