ہندوستان

اب تک بیس ریاستیں ’ایک ملک،ایک راشن کارڈ‘سے منسلک ہوگئیں:رام ولاس پاسوان

نئی دہلی یکم جون(آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزیربرائے خوراک رام ولاس پاسوان نے پیر کے روزکہاہے کہ اوڈیشہ ، سکم اور میزورم – مزید تین ریاستیں اب ’’ون نیشن ون راشن کارڈ‘‘اسکیم میں شامل ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہاہے کہ اب تک 20 ریاستوں اور مرکزی علاقوں کو اس اسکیم سے منسلک کیاگیاہے۔ انہوں نے بتایاہے کہ اتراکھنڈ ، ناگالینڈ اور منی پور بھی اگست تک اس اسکیم سے منسلک ہوجائیں گے۔ون نیشن ، ون راشن کارڈ اسکیم کے تحت نیشنل فوڈسیکیورٹی ایکٹ (این ایف ایس اے) کے اہل مستفیدین ملک میں کہیں بھی مناسب قیمت والی دکان سے اسی راشن کارڈکااستعمال کرکے اناج اٹھا سکیں گے۔وزارت خوراک کا مقصد اس اسکیم کومارچ 2021 تک ملک بھرمیں نافذکرناہے۔

رام ولا س پاسوان نے ایک بیان میں کہاہے کہ آج اس اسکیم میں تین مزیدریاستوں اڈیشہ ، سکم اور میزورم کوبھی شامل کیاگیاہے۔اب تک 17 ریاستوں اور مرکزکے زیرانتظام علاقوں آندھراپردیش ، بہار ، دادرا اور نگر حویلی ، انڈمان نکوبارگوا ، گجرات ، ہریانہ ، ہماچل پردیش ، جھارکھنڈ ، کیرالہ ، کرناٹک ، مدھیہ پردیش ، مہاراشٹرا ، راجستھان ، پنجاب ، تلنگانہ،تریپورہ اور اتر پردیش پہلے ہی اس اسکیم میں شامل ہوچکا ہے۔پاسوان نے کہاہے کہ محکمہ کی جانب سے مستقل کوششیں کی جارہی ہیں تاکہ دیگر ریاستوں اور مرکزی علاقوں کے مستفید افراد تک قومی نقل وحمل کی پہنچ کووسعت دیاجاسکے۔

وزارت برائے خوراک 13 دیگر ریاستوں اور مرکزی علاقوں کو قومی کلسٹر میں شامل کرنے کے لیے تمام تر انتظامات کر رہی ہے۔رام ولاس پاسوان نے کہاہے کہ ایک مرکزی تکنیکی ٹیم نے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے ان ریاستوں کی تکنیکی ٹیموں اور متعلقہ عہدیداروں کو ضروری تربیت فراہم کی ہے۔ اس کے علاوہ قومی اوربین ریاستی پورٹیبلٹی کے نفاذکے لیے ضروری رہنما خطوط بھی دیئے گئے ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close