ہندوستان

انسدادٹڈی دل : 65 فیصد ٹڈیوں کی ہلاکت کا دعویٰ ، دیرشب کھیتوں میں چلائی گئی مہم

جے پور۲۷؍ مئی ( آئی این ایس انڈیا ) راجستھان میں ٹڈی دل کی سرگرمیاں مسلسل جاری ہیں ، اس دوران جے پور ضلع کے جموارام گڑھ علاقہ میں بھی ان کا اثر دیکھا جا رہا ہے۔ منگل کی رات بھی ٹڈی دل ڈاگرواڑا گاؤں پہنچا۔ جہاں ٹڈ ی دل رات میں کھیتوں میں جا کر بیٹھ گیا، اس دوران زرعی حکام کی طرف سے انسداد ٹڈی دل مہم چلائی گئی ۔جس میں تقریبا 65 فیصد ٹڈی دل کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا۔

محکمہ زراعت نے رات 11 بجے سے بدھ کی صبح 8 بجے تک آپریشن جاری رکھا۔ ادھر سرپنچ نارائن مینا نے فصلوں میں تھوڑا نقصان ہونے کا خدشہ ظاہر کیاہے۔ اطلاع کے مطابق تقریبا 2 کلو میٹر طول وعرض پر مشتمل ٹڈی دل منگل کی رات گاؤں میں داخل ہوا، اور کھیتوں میں کھڑی فصلوں پر بیٹھ گیا۔ ٹڈل دل کے ساتھ ساتھ زرعی افسر ان بھی وہاں پہنچے۔

ٹڈیوں کے سوجانے پر محکمہ زراعت نے کھیتوں میں جراثیم کش اسپرے کردیا،جس سے تقریباً ۶۵فیصدی ٹڈی دل کی ہلاکت کادعویٰھ کیا ہے ۔خیال رہے کہ اس مہم میں محکمہ زراعت کے 35 افسر ملازم، تین فائر بریگیڈ گاڑی، آٹھ ٹینکر ماؤنٹین ا سپرے اور 5 ٹینکر پانی کے شامل تھے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close