ہندوستان

مدھیہ پردیش :گورنر ہاؤس کنٹین مینٹ زون میں تبدیل ، شیوراج کابینہ میں توسیع ممکنہ ۱۴ ؍دن کیلئے ملتوی

بھوپال ۲۷؍ مئی ( آئی این ایس انڈیا ) گورنر ہاؤس احاطے میں رہنے والے 7 افراد کرونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں، جس کے بعدیہ علاقہ کنٹین مینٹ زون میں بدل دیا گیا۔تاہم ابھی انتظامیہ نے کورنرہاؤس کو کنٹین مینٹ زون کا اعلان نہیں کیا ہے، تاہم مرکزی حکومت کی کرونا گائڈلائن کے مطابق مریض ملنے پر تین کلومیٹر تک کا علاقہ کینٹین مینٹ زون اعلان قراردیا جاتا ہے ۔ اس کیفیت میں شیوراج کابینہ میں توسیع 14 دن کے لئے ملتوی ہوسکتی ہے ۔

گورنرہاؤس میں حلف برداری کی تقریب کا انعقاد مشکل لگ رہا ہے۔تین دن قبل گورنر ہاؤس میں متاثرہ ملے نوجوان کے والدین بھی کرونا مثبت پائے گئے۔ اس کے ساتھ احاطے میں رہنے والے 4 دوسرے لوگوں کی رپورٹ بھی پازیٹو آئی ہے۔ بدھ کو 6 نئے متأثرین کو ملاکر راج بھون میںکرونا متأثرین کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔خیال رہے کہ آج دریافت شدہ کرونا متأثر کو گورنر کا قریبی عملے بتایا جا رہا ہے۔

گورنر ہاؤس میں ان ملازمین کے ساتھ رابطے میں بہت سے لوگ آئے ہیں، تمام مریضوں کو گاندھی میڈیکل کالج ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ رابطے میں آئے لوگوں کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہے ۔ادھر وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کی کابینہ کی توسیع کو لے کر بی جے پی میں میٹنگوں کا دور جاری ہے ، قیاس اور تخمینے لگائے جا رہے ہیں کہ 31 مئی تک کابینہ میں توسیع ہو جائے گی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے بھی وزیر اعلی اور بی جے پی ریاستی تنظیم کی طرف سے ناموں پر منظوری دے دی ہے۔ شیوراج کے پچھلے دور میں وزیر رہے دو سینئر ممبران اسمبلی کو دوبارہ شامل کئے جانے پر علاقائی اور نسلی توازن میں دقت آ سکتی ہے۔ وزیر اعلی کی خواہش ہے کہ ان ممبران اسمبلی کو پارٹی میں بڑا عہدہ دیا جائے ؛لیکن یہ سینئر ممبر اسمبلی وزیر بننا چاہتے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ آج یا کل میں مرکزی قیادت ان ممبران اسمبلی سے بات چیت کر سکتی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close