ہندوستان

سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے وزیر اعلی ہاؤس خالی کیا

بھوپال۲۷؍ مئی ( آئی این ایس انڈیا ) قریب دو ماہ بعد سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے سی ایم ہاؤس بدھ کو خالی کر دیا ہے۔ اب جلد ہی وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کسی ’نیک شگون وقت ‘ اس میں شفٹ ہوں گے۔ کمل ناتھ دوسرے بنگلے میں شفٹ ہوں گے۔ فی الحال، کمل ناتھ چھندواڑہ کے دورے پر ہیں۔ جمعرات کو وہاں سے واپس لوٹنے کے بعد وہ براہ راست اپنی نئی رہائش گاہ جائیں گے۔

دسمبر 2018 میں وزیر اعلی کا حلف لینے کے بعد کمل ناتھ اس بنگلے میں جون 2019 میں شفٹ ہوئے تھے۔ وہ قریب 11 ماہ اس بنگلے میں رہے۔وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اپنے گزشتہ تین دور میں سب سے زیادہ 13 سال سے زیادہ وقت تک اس بنگلے میں رہے۔ اس سے قبل وزیر اعلی دگ وجے سنگھ اس بنگلے میں مسلسل 10 سال تک قیام پذیر رہے تھے۔

سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے 13 سال رہنے کے بعد سی ایم ہاؤس کو جب خالی کیا، تب محکمہ تعمیرات عامہ نے اسے 111 سال پرانے گھر کو کمزور اور خطرناک بتا دیا تھا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close