ہندوستان

پاکستان کے دباؤ میں عمرعبداللہ اورمحبوبہ مفتی نے پنچایت انتخابات میں نہیں لیاتھا حصہ: ستیہ پال ملک

نئی دہلی،23مئی (آئی این ایس انڈیا) گوا کے گورنر ستیہ پال ملک نے جموں و کشمیر کے پنچایت انتخابات کو لے کر بتایا کہ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے پاکستان کے دباؤ میں پنچایت انتخابات میں حصہ لینے سے انکار کر دیا تھا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جموں و کشمیر میں پنچایت انتخابات نہیں کرانے کو لے کر دہشت گردوں نے بھی دھمکی دی تھی، اس کے باوجود وہاں پر کامیاب پنچایت انتخابات کرایا گیا۔انہوں نے بتایاکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ ہم لوگ جموں و کشمیر میں پنچایت انتخابات کرانا چاہتے ہیں،میں پروٹوکول توڑ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کی رہائش گاہ پر گیا۔

انہوں نے پاکستان کے دباؤ میں اس میں حصہ لینے سے انکار کر دیا۔دہشت گردوں نے بھی دھمکی دی تھی، اس کے باوجود انتخابات کامیابی کرائے گئے۔انہوںنے مزید کہا کہ جب میں جموں و کشمیر میں گورنر تھا تب میں نے سب کے لئے محل کے دروازے کھول دئے تھے،میرے تمام مشیر کو ہفتے میں ایک بار لوگوں کی شکایتیں سننے کا کام دیا گیا تھا،میرے آفس میں 95000 شکایات آئی تھیں۔گوا آنے سے پہلے میں نے 93000 شکایات کو نمٹایا۔اس سے لوگوں کو اچھا محسوس ہوا اور ان کا غصہ کم ہو گیا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close