ہندوستان

ریلیف پیکیج پر بولیں نرملا سیتا رمن، ہم نے وہی قدم اٹھائے جو دوسرے ممالک نے اٹھائے ہیں

نئی دہلی،23مئی (آئی این ایس انڈیا) خود کفیل ہندوستان پیکیج کو لے کر وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ اس پیکیج کا اعلان کرنے سے پہلے ہم نے دوسرے ممالک کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا،ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کورونا بحران سے معیشت کو بچانے کے لئے ان کی طرف سے کیا کیا اقدامات کئے گئے ہیں۔دوسرے ممالک کے اعلان کا باریکی سے مطالعہ کرنے کے بعد خود کفیل ہندوستان پیکیج تیار کیا گیا ہے۔

نرملا سیتا رمن نے کہا کہ ہندوستان کو ٹیکنالوجی کا بہت فائدہ ملا ہے۔ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہی ڈائریکیٹ بینیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹی) کی مددسے کروڑوں لوگوں کو فوری طور پر راحت پہنچائی گئی۔لاک ڈاؤن کے فورا بعد وزیر اعظم غریب بہبود پیکیج کا اعلان کیا گیا،ہمارا مقصد تھا کہ ملک کا کوئی غریب بھوکا نہ رہے۔ڈی بی ٹی کے ذریعے فوری طور پر کروڑوں لوگوں کے اکائونٹ میں پیسے پہنچ گئے۔اس کے علاوہ معیشت کو بچان کے لئے ہم نے سسٹم میں لیکویڈیٹی ڈالنے کا کام کیا۔کورونا بحران کے درمیان دوسرے ممالک نے جو اقدامات کئے ہیں، ہمارے قدم بھی ویسے ہی ہیں لیکن ریلیف پیکیج کے سائز مختلف ضرور ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close