ہندوستان

ایچ آر ایس بگدل نے دیڑھ لاکھ روپئے سے زائد مالیت کے راشن، رمضان اور عیدکِٹس مستحق خاندانوں میں تقسیم کیے

بیدر: 22/مئی (پریس نوٹ) محمد کلیم مقامی ذمہ دار ایچ آر ایس بگدل کے مطابق لاک ڈاؤن میں اور رمضان المبارک کے پیش نظر 1لاکھ 43 ہزار 700 روپے کی رقم سےضروری اشیاء پر مشتمل راشن کٹس کو مستحق خاندانوں میں تقسیم کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تقریبا 4 مراحل میں تقسیم کیے گئے ان راشن کٹس میں مختلف ضروری اشیاء جن میں 6/کلو آٹا، 1/لیٹر تیل، مسور اور چنا دال 1۔1کلو، پیاز 2/کلو، شکر 1/کلو، کھجور 1/کلو و دیگر اشیاء شامل تھیں۔ علاوہ ازیں40 ہزار سے زائد رقم سے عیدالفطرسے قبل ایسے مستحق خاندان جو عیدکی خوشیاں محض پیسہ نہ ہونے کی وجہ سے منانے سے محروم رہ سکتے ہیں ان کی شناخت کرتے ہو ئے عید کے دن استعمال ہونے والی اشیاء پر مشتمل تقریبا50 سے زائد عیدکٹس کی تقسیم عمل میں آ ئی ، جس میں چاول ،سوئیاں، کھجور، بادام، کاجو، شکر،گرم مسالہ، تربوزہ اورخربوزہ کے بیج اوردیگر اشیاء شامل تھیں ۔

مقامی ذمہ دار کے مطابق مقامی سطح بگدل کے علاوہ اطراف و اکناف کے مختلف دیہی علاقوں میں بھی بیوہ، بے سہارا، معذور، بے یار و مددگار، مستحق اور غریب افراد کی شناخت کرتے ہوئے یہ کٹس کی تقسیم عمل میں آئی، جن میں بگدل، مرکندہ، مگدل، ہونڈی، خواجہ نگر، کمٹھانہ، اوراد، سرسی، بہرنلی وغیرہ شامل ہیں۔

ان سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے مقامی ایچ آر ایس کے وابستگان جن میں توفیق، مختار، عمران، نور خان، نثار و دیگر نے بھرپور تعاون پیش کرتے ہوئے ان سرگرمیوں کو انجام دینے میں اپنا اپنا رول ادا کیا۔اس موقع پر محمد کلیم مقامی ذمہ دار ایچ آر ایس نے اس کارِ خیر میں مالی و عملی تعاون دینے والے تمام احباب سے اظہارِ تشکر کیاواور ان کے اس تعاون کو قبول کرتے ہوئے اللہ کے ہاں اس کے بھرپور جزاء عطا کرنے کی دعا کی ہے۔واضح رہے کہ ایچ آر ایس جو کہ جماعت اسلامی ہند کی ایک ذیلی تنظیم ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران اس تنظیم کی غریب اور مستحق افراد میں راشن کِٹس کے علاوہ مختلف سرگرمیاں بھی قابل رشک رہی، اسی بناء پر عوام میں ایچ آر ایس کے ذریعہ انجام دی گئی� بلالحاظ مذہب و ملت امدادی خدمات اور تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close