ہندوستان

آسام نے لاک ڈاؤن میں توسیع کامشورہ دیا، مرکز کو خط لکھا

گوہاٹی15مئی(آئی این ایس انڈیا) آسام کے وزیراعلیٰ سروانند سونووال نے جمعہ کوکہاہے کہ ریاست نے مرکز کو خط لکھ کر لاک ڈاؤن کو 18 مئی سے دو اور ہفتوں کے لیے بڑھانے کی اپیل کی ہے۔یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سونووال نے کہاہے کہ تمام ریاستوں کولاک ڈاؤن کی مدت بڑھانے کو لے کر جمعہ تک اپنی رائے دینی تھی اور آسام حکومت پہلے ہی مرکزکوآگاہ چکی ہے۔

سونووال نے کہاہے کہ انہوں نے چوتھے مرحلے میں ان مراعات پر بھی اپنے خیالات رکھ دیئے ہیں جووہ ریاست کے لیے چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاہے کہ حکومت ہند کو اس پر غور کرنے دیا جائے۔میں اب اس کے بارے میں زیادہ نہیں کہناچاہتاہوں۔ تمام ریاستوں نے مرکز کو لکھا ہے جومدت بڑھائے جانے پرفیصلہ لے گا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close