ہندوستان

جمعیة علماء سے جڑنے کا مطلب ہے خدمت خلق : صدر جمعیة علماء بہار

جمعیة علماء سے جڑنے کا مطلب ہے خدمت خلق : صدر جمعیة علماء بہار 
پٹنہ ۔ 19 اگست 2019 (انور پورنوی)
سیلاب کی تباہی کا معائنہ ملک کی تازہ ترین صورتحال پر غوروفکر ودیگر اہم مسائل پر ضلعی جمعیة کو توجہ دلانے اور ان میں جدوجہد کا جذبہ پیدا کرنے کے لئے جمعیة علماءبہار کے صدرمحترم جناب مفتی جاویداقبال قاسمی_صدرجمعیة علماءبہار اپنے ایک وفد کے ساتھ سیتامڑھی،دربھنگہ،مدھوبنی،سپول،پورنیہ کے مختلف مقامات میں تشریف لے گئے_اور مقامی یونیٹیوں کے ذمہ داران سے ملاقات کرکے ملک کے اہم مسائل کی طرف توجہ دلائی ۔

واضح رہے کہ شمالی بہار بالخصوص سیتامڑھی، دربھنگہ، سپول، مدھوبنی، پورنیہ، میں گذشتہ دنوں بھیانک سیلاب نے جو تباہی مچائی ہے۔وہ یقینا ناقابل بیان ہے_لوگ آج بھی اپنے گھروں سے بے گھر ہیں_کتنے لوگوں کے مکانات سیلاب کی نذر ہوگئے_اور جومکانات کچے تھے ان کی دیواریں ٹوٹ گئیں_اور پھوس سے بنے ہوئے چھت کانام ونشان نہیں ہے_سرکاری سطح پر 6ہزار روپئے کے ذریعہ تعاون کی کوشش کی گئی جو یقینا ناکافی ہے ۔

سیلاب کی وجہ سے آئی ہوئی تباہی کاجائزہ لینے کے لئے جمعیة علماءبہار کاایک وفد آج جناب مفتی جاوید اقبال قاسمی کی نگرانی میں کشن گنج سے روانہ ہوکر سیتامڑھی،دربھنگہ،سپول،مدھوبنی پورنیہ کے کئی مقامات میں پہونچااور مقامی یونیٹیوں کی مددسے وہاں کے حالات کاجائزہ لیا_اس سلسلہ میں سب سے پہلے یہ وفد ،باجپٹی_پھلوریہ سیتامڑھی پہونچچا ۔

جمعیة علماء بہار کے نائب صدر جناب مولانا انوارالحق قاسمی۔مولانا احسان اللہ قاسمی جنرل سکریٹری سیتامڑھی۔جمال اصغر فیضی سکریٹری سیتامڑھی۔مولانا مطع الرحمن صاحب قاسمی۔ودیگراراکین جمعیة علماء سیتامڑھی کی موجودگی میں جمعیة علماءبہار بہارکے وفد کی مٹینگ ہوئی_اور اہم فیصلہ لیا گیا ۔

جمعیة علماء بہار کے صدرمحترم جناب مفتی جاویداقبال قاسمی نے سیلاب کی تباہی کاجائزہ لیتے ہوئے ہرطرح سے تعاون کرنے کی یقین دلائی_انہوں نے جمعیة علماءکی خدمات سے واقفیت کراتے ہوئے جمعیة علماء کے اغراض ومقاصدپر بھی روشنی ڈالی_انہوں نے کہا:مخلوق کی خدمت_تعاون ہم سب کے فرائض میں شامل ہے_جمعیة علماء سے جڑنے کایہی مقصد ہے ۔

ضلعی جمعیة کو پنچایت وبلاک بلکہ ہرہر فرد تک پہونچانے کی بھی تلقین کی_اور مضبوطی سے کام کرنے کی ہدایات دیں_مختصر مٹینگ وتبادلہ خیالات کے بعد جمعیة علماءبہار کایہ وفد مدھوبنی کے لئے روانہ ہوا_جمعیة علماء مدھوبنی کے صدر جناب مفتی ابوذر صاحب قاسمی_اور جنرل سکریٹری جناب مولانا نوراللہ صاحب۔قاسمی کے ساتھ مدرسہ فلاح المسلمین گواپوکھر مدھوبنی میں اس وفد کی مٹینگ منعقد ہوئی ۔

جس میں تین طلاق_این آر سی_مدارس کے کاغذات کی درستگی_ حسابات کو صاف ستھرہ کرنے کی تجویز ودیگر اہم ایشوز پر اہم فیصلہ لیاگیا_اس وفدکے قائد جناب مفتی جاوید اقبال۔قاسمی نے ایک ایک مسئلہ پر تفصیل سے اراکین جمعیة کوآگاہ کیا_جمعیة علماء مدھوبنی کے صدرمحترم جناب مفتی ابوذرقاسمی نے نشست کی صدارت فرمائی_یہاں سے روانہ ہوکر یہ وفد دربھنگہ پہونچا_مکھیاشعیب سے دربھنگہ میں سیلاب کی وجہ سے آئی تباہی کاجائزہ لیاگیا_اور پھر سپول کے لئے روانہ ہوگئے ۔

جامعہ رشیدیہ گنپت گنج سپول میں جمعیة علماء سپول کے جنرل سکریٹری جناب مولانا امان اللہ قاسمی_ مولانا ربان قاسمی سکریٹری جمعیة علماء بلاک راگھوپور _قاری رضوان اشاعتی سکریٹری جمعیة علماء بلاک کشن پور_ مولانا کلیم اللہ قاسمی ٗ_مولانا عبد الصمد قاسمی _ٗقاری طاہر حسین_ودیگر اراکین جمعیة علماء ضلع سپول سے اس وفد کی اہم مٹینگ منعقد ہوئی ۔

جس میں کئی اہم فیصلے لئے گئے_یہاں سے روانہ ہوکر پورنیہ پہونچے_جمعیة علماء پورنیہ کے صدر جناب مولانا امتیاز قاسمی سے ضلع پورنیہ میں آئے سیلاب کاجائزہ لیا گیا_اور ہرطرح سے تعاون کی اس وفد نے یقین دلائی_ واضح رہے کہ اس وفد میں جناب مفتی جاوید اقبال۔قاسمی_جناب مولانا نویدعالم قاسمی_جناب مفتی معروف کرخی قاسمی_خالدانور پورنوی شریک تھے ۔

ملک وملت کے حوالہ سے یہ سفر بہت ہی کامیاب رہا_صدرمحترم جناب مفتی جاوید اقبال قاسمی نے جمعیة علماءبہار کو متحرک اور فعال بنانے کی ضلعی جمعیة کے ذمہ داران سے اپیل بھی کی_صدرمحترم کی دعاء پر یہ وفد کشنگنج کے لؠے روانہ ہوگیا_

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close