ہندوستان

مشکل کی اس گھڑی میں اپنے محبوب ادارہ کا تعاون کریں : سیف الاسلام مدنی

سیف الاسلام مدنی!
8737034935

اپنی تمام تر رحمتوں اور برکتوں کے ساتھ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ہمارے درمیان آچکا ہے، اور ہم اس ماہ مقدس سے فیضیاب ہورہے ہیں، رمضان کامہینہ اللہ رب العٰالمین کا بڑا انعام ہے، اس ماہ میں اللہ تعٰالی اپنے بندوں کی دعاؤں کو قبول کرتے ہیں اور انکے ساتھ خواص رحم وکرم کا معاملہ فرماتے ہیں،
اسی مبارک ماہ میں مسلمان صدقہ فطر اور زکوٰة نکالنے کا اہتمام کرتے ہیں، جیسا کہ واضح ہے موجودہ حالات پوری دنیا میں نظام صحت کے بحران پرمشتمل ہے اور پوری دنیا کورونا وائرس کی چپیٹ میں آچکی ہے عمومی زندگی کا شیرازہ منتشر ہوچکا ہے، عالمی سطح پر ممالک میں لاک ڈاؤن چل رہا ہے، ہمارا ملک عزیز بھی اس وائرس کی چپیٹ میں ہے، اور دن بدن مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے جس سے بچنے کی تدابیر کے طور پر حکومت ہند نے بھی،

لمبے دورانیہ سے لاک ڈاؤن کا اعلان کررکھا ہے جسکی بناء پر اسفارات کی ساری سرگرمیاں معطل ہو چکی ہے، مدارس اسلامیہ جنکا احیاء اسلام اور اشاعت دین میں بڑا کردار ہے، حالات کا شکار ہیں، مدرسہ عربیہ مدینتہ العلوم محلہ نور گنج پکھرایاں ضلع کانپور دیہات یوپی ایک عظیم الشان مرکزی دینی ادارہ ہے،
جسکی بنیاد ایسے مقام پر رکھی گئی جو جہالت کی تاریکی پر محیط تھی، بہت ہی کم مدت میں اس ادارے نے ترقی کی اور علم کے دریا بہائے، اس لئے ان حالات میں برادران اسلام سے درخواست ہے کہ اس مشکل گھڑی میں اس ادارہ کا خیال رکھیں اور زیادہ سے زیادہ تعاون کریں، ایسے میں چونکہ سفری پابندیاں ہے، اس لئے زکوٰة صدقہ فطر امداد کی رقم آن لائن مدرسہ کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کریں اور عند اللہ ماجور ہوں، آپکا محبوب ادارہ عرصہ دراز سے تعلیم و تربیت کے فرائض انجام دے رہا ہے،
تقریباً سواسو طلباء کے قیام و طعام کا انتظام منجانب مدرسہ ہوتا ہے پندرہ مدرسین و ملازمین اپنی خدمات انجام دیتے ہیں، جس میں سالانہ لاکھوں کا خرچ آتا ہے جو اہل خیر حضرات کے تعاون سے ہی پورا ہوتا ہے، اس لئے زیادہ سے زیادہ تعاون کریں اور نیک کام میں حصہ لےکر عند اللہ ماجور ہوں!

MADARSA ARBIYA MADINATUL ULOOM
AC NO ( 696910110008710 )
SAVING ACCOUNT BANK OFF INDIA BANK ( IFSC) BKID0006969
7388528083
PHONE PAY & PAYTM

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close