ہندوستان

9 ریاستوں کے 11 شہروں کے درمیان 7 خصوصی ٹرینیں چلائی گئیں

نئی دہلی2مئی(آئی این ایس انڈیا) لاک ڈاؤن کے درمیان دوسری ریاستوں میں پھنسے مزدوروں، طلبہ اوردوسرے لوگوں کے لیے 7 اسپیشل ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔ ان کے ذریعے تقریباََ سات ہزار لوگوں کی گھر واپسی ہورہی ہے۔کچھ ٹرینیں اپنے مقام تک پہنچ گئی ہیں، توکچھ راستے میں ہیں۔ پہلی ٹرین تلنگانہ سے جھارکھنڈکے ہٹیاکے لیے چلی تھی۔ یہ دیر رات ہٹیاپہنچ گئی۔ اسی طرح ناسک (مہاراشٹر) سے بھوپال (مدھیہ پردیش) ٹرین بھی ہفتے کی صبح بھوپال پہنچ گئی۔

کیرالہ کے ایراکلم سے اڈیشہ کے بھونیشورکے لیے بھی جمعہ کی رات ایک ٹرین چلی۔ اس میں 1200 افراد سوارہیں جن میں زیادہ تر مزدور اور ان کے خاندان ہیں۔ ادھر، مہاراشٹرکے لیے ناسک سے لکھنؤکے لیے اسپیشل ٹرین چلی۔ اس میں 839 مزدورسوارتھے۔ تروننت پورم کے ضلع کلکٹرکے گوپال کرشن نے بتایاہے کہ آج دوپہر دو بجے ایک اور ٹرین جھارکھنڈ کے ہٹیاکے لیے روانہ ہوئی ہے۔ اس میں بھی 1200 مزدورروانہ ہوئے ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close