ہندوستان

بلند شہر: مندر میں سادھوئوں کے قتل پرسیاست نہ ہو، جائز کارروائی کرے یوگی حکومت: اکھلیش یادو

لکھنو،28 ؍اپریل ( آئی این ایس انڈیا ) ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے ریاست اتر پردیش کے بلند شہر میں مبینہ طورپرچوری کا الزام جھیل رہے ایک شخص کے ایک مندر کمپلیکس میں دو سادھوئوں کا قتل کر دئیے جانے کی خبر ہے۔ ریاست کے سابق وزیر اعلی اور سماجوادی پارٹی لیڈر اکھلیش یادو نے معاملے میں جائز کارروائی کئے جانے اور معاملے پرسیاست نہیں کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔عارضی طور پر اسی مندر میں رہنے والے دونوں سادھوئوں کاقتل دھاردار ہتھیار سے کیاگیا ہے۔ اکھلیش یادو نے بلند شہر میں مندر احاطے میں دو سادھوئوں کیظالمانہ قتل کوانتہائی قابل مذمت اور افسوسناک بتایا ہے۔ اس طرح کی ہلاکتوں پرسیاست نہیں ہونی چاہیے ان کے پیچھے کی پر تشدد رویہ کی بنیادی وجہ یا مجرمانہ وجہ کی تلاش کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسی بنیاد پر وقت رہتے جائز کارروائی کرنی چاہئے۔ویسے ان ہلاکتوں کے ملزم راجو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دریں اثنااتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے معاملے میں سخت کارروائی کی یقین دہانی بھی کی ہے۔کرونا وائرس اور اس سے ہونے والے مرض کی روک تھام کے لئے اٹھائے جا رہے اقدامات کے تحت لاک ڈائون کے دوران ہو رہے سنگین جرائم پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی ریاست میں حکمراں بی جے پی کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت سے منصفانہ تحقیقات کی اپیل کی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close