ہندوستان

کوریائی کمپنی نے نصف قیمت پر سونپی ریپڈ ٹیسٹ کٹ، ہریانہ نے چینی کمپنی کا آرڈر کیا منسوخ

انبالہ؍22اپریل ( آئی ا ین ایس انڈیا ) ہریانہ حکومت نے بڑا فیصلہ لیتے ہوئے چین سے منگوائی 1 لاکھ کرونا ریپڈ ٹیسٹ کٹ کا آرڈر منسوخ کر دیا ہے۔ ہریانہ نے چینی کمپنی کے آرڈر کو منسوخ کر کے جنوبی کوریا کی کمپنی کو آرڈر دے دیا ہے۔ جنوبی کوریا کی کمپنی گروگرام کے مانیسر میں یہ کٹ بنارہی ہے ۔ اس کمپنی نے 25 ہزار کٹ ہریانہ کو سونپ بھی دیاہے۔ اس کی تصدیق خود ہریانہ کے وزیر صحت انل وج نے کی ہے۔ انل وج نے بتایا کہ یہ کٹ ہمیں چین سے تقریبا نصف داموں میں اور اچھے معیار کے ساتھ مل رہے ہیں۔ہریانہ کے 10 اضلاع کرونا سے پاک ہونے پر انل وج نے طبی اہلکار کو مبارکباد دیتے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیم اچھا کام کر رہی ہیں اسی لیے ہریانہ ملک میں آج سب سے آگے ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کرونا کے مریضوں کی رفتارپر لگام ہے ،جبکہ ملک میں اس کے برعکس حالات ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہریانہ میں اس کی ریکوری شرح 57 فیصد ہے وہیں مرکز میں صرف 16 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب طبی اہلکار اس سے متعلق افراد کی محنتوں کا ثمرہ ہے ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close