ہندوستان

رمضان کے مبارک مہینے میں ہر مسلمان اپنے گھر میں ہی تراویح کی نماز ادا کریں اُور اجتماعی روزہ افطار سے بچیں : درگاہ دیوان اجمیر شریف

آگرہ (اظہر عمری ۔ ہندوستان اردو ٹائمز) صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی اور نزول اور موروثی سجادنشین دیوان سید زین العابدین علی خان نے ملک کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ رمضان کے مبارک ماہ 24/25 اپریل سے شروع ہونے جارہاہے، رمضان کے مبارک مہینے میںہر مسلمان اپنے گھر میں ہی تراویح کی نماز ادا کریں اُور اجتماعی روزہ افطار سے بچیں،
درگاہ کے روحانی سربراہ درگاہ دیوان سید ذین العابدین علی خان نے بیان جاری کرتے ہوئے ملک کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نماز خاص طور پر تراویح کے لئے مسجد نہ جائیں اور نماز اور تراویح کے دوران گھر میں معاشری فاصلہ برقرار رکھیں ،اور کسی بھی حالت میں اجتماعی روزہ افطار نہ کریں،اپنے اپنے گھروں میں رہ کر عبادتیںکریں اُور اس وبا سے نجات کے لئے دُعا کریں،
انہوںنے کہا کہ آج پورا ملک کورونا وائرس کی وبا سے جنگ لڈرہا ہے اور مرکزی اور ریاستی حکومت ہم سب کو اس وبا سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں،اس بیماری سے بچنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ مرکزی اور ریاستی حکومت کے مشورے پر سختی سے عمل کیا جائے اُور اپنے اپنے ضلعی انتظامیہ کی حمایت کریں ، کسی بھی قسم کی اجتماعی افطار کا اہتمام نہ کریں ، روزہ افطار کے وقت صرف کنبہ کے افراد ہی صحیح فاصلہ بناتے ہوئے افطار کریں،
درگاہ دیوان نے کہاکہ رمضان المبارک میںتراویح کا اہتمام اپنے اپنے گھروں میں ہی کریںاُور اس مین بھی کم سے کم لوگ ہی جماعت میں رہیں،ہر والدین یہ بھی یقینی کریںکہ روزہ افطار کے بعد یا رات کو اُن کے نوجوان بچے گھروں میں ہی رہیںکسی بھی قسم سے سڈکوں یا بازاروں میں نہ نکلیں،
اُنہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ایک مبارک ما ہ ہے، اس میں ہم ذیادہ سے ذیادہ اللہ کی رحمت اُور گناہوں سے مافی حاصل کر سکتے ہیں،اس لئے میں تمام مسلمانوں سے اپیل کرتا ہو کہ گھروں میں رہ کر روزہ نماز کی پابندی رکھیںاُور اللہ سے دُعا کریں کہ ہمارا ملک اس وبا سے محفوظ رہے،
درگاہ دیوان نے کہا کہ ہر مسلمان رمضان کے مہینے میں اپنی ذکوٰاۃ اُور فطرہ نکال کر غریبوں کو دیتا ہے، آج وقت کی ضرورت ہے کہ ہم سب اپنی حیثیت کے مطابق ذیادہ سے ذیادہ غریب ضرورت مندوں تک اُ س رقم کو پہنچائیں تاکہ اُن کو دو قت کی روٹی حاصل ہو سکے،
درگاہ دیوان نے ملک کی تمام درگاہوں کے سجادنشینوں اور وہاں کے انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ مرکزی اُور ریاستی حکومتوں کی ہدایت پر سختی سے عمل کرتے ہوئے وہ اپنے اپنے ریاستوں اُور شہروں میں لوگوں سے رمضان میں نماز اُور تراویح اپنے گھروں میںاداکرنے کے کئے کہیںاُور کہیں بھی اجتماعی روزہ افطار نہ ہو اس کے لئے لوگوں کو آگا ہ کریں،

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close