ہندوستان

مولانا محمد طیب کی طرف سے نوتنواں ودھان سبھا ایم ایل اے ، امن منی ترپاٹھی کے نام خط

عالی جناب امن منی ترپاٹھی صاحب
ایم ، ایل، اے، نوتنواں ودھان سبھا
محترم! آپ کی خدمت میں د و اہم اور نہایت ضروری باتوں کی طرف آپ کی توجہ مبذول کرانا چاہتا ہوں،چوں کہ آپ ”نوتنواں ودھان سبھا،،اور اسکے قرب وجوار علاقے کے عوامی نمائندہ ہیں، اس لئے پورے علاقے میں بسنے والے تمام لوگوں کی خیریت معلوم کرنا، انکے دکھ درد میں شریک ہونا، اور انکے معاشرتی مسائل کو حل کرنا آپ کی ذمہ داری بنتی ہے۔
پہلی بات یہ ہے کہ ، علاقے بھر میں جہاں جہاں بھی کورنٹائن سینٹر بنائے گئے ہیں،ان سینٹروں کا خود بھی کبھی جاکرمعاینہ کریں،تاکہ کورنٹائین کئے گئے لوگوں کے کھانے ، پینے کا بہتر سے بہترانتظام ہوسکے، اطلاع مل رہی ہے کہ ان جگہوں پر نہ تو صاف صفائی پر خاص دھیا ن دیا جارہا ہے ، اور نہ ہی کھانے پینے کی طرف کوئی توجہ ہے، ناقص غذائیں فراہم کرکے کسی طرح خانہ پری کی جارہی ہے، جو کسی بھی طرح ان کورنٹائن کئے لوگوں کے لئے مناسب نہیں ہے، اس قسم کی بدنظمی سے کورنٹائن کرنے کا مقصد بالکل حاصل نہیں ہوسکتا ۔اس لئے اس کی طرف آپ کی توجہ کی شدید ضرورت محسوس کی جارہی ہے۔
دوسری بات یہ ہے کہ ، اس وقت پورے ملک میں لاک ڈاو ¿ن ،کا فرمان جاری ہے، لوگ اس پر عمل بھی کررہے ہیں، لیکن سننے میں یہ بات آرہی ہے کہ علاقے کے بعض مجبور اور ضرورت مند لوگ کسی کام سے ، جیسے ، دوا،ساگ سبزی ودیگر ضروریات کے لئے گھر سے باہر نکل رہے ہیں، توایسے لوگوں پر سختی کی جارہی ہے، انہیں مارا پینا جارہا ہے، جو قابل مذمت ہے، ان حالات میں تو پولیس عملہ کو انسانیت اور مانوتا کو سامنے رکھتے ہوئے ، ایسے مجبور لوگوں کے ساتھ نرمی کا معاملہ کرنا چاہئے، تاکہ وہ اپنی ضرورت کی چیزیں حاصل کرسکیں۔ اس لئے اس نازک گھڑی میں اس کی طرف بھی آپ کی خصوصی توجہ ہونی چاہئے ، تاکہ پورے علاقے کے لوگ ، اس کورونا مہاماری کے دور میں کسی طرح اپنی زندگی کو چین وسکون کے ساتھ کاٹ سکیں۔اور انکی صبح وشام خیر وعافیت سے گذرتی رہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close