ممبئی

مدھیہ پردیش: کرونا وائرس سے منسلک افواہوں پر پابندی! لگانے کے لئے اندور پولیس نے اٹھایا بڑا قدم

اندور،08 ؍اپریل ( آئی این ایس انڈیا ) ملک میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر شہروں میں شامل اندور میں انتظامیہ نے سخت رخ اپنا۔ انتظامیہ نے اس وبا کو لے کر فرضی خبروں، اشتعال انگیز پیغامات اور افواہوں پر روک لگانے کے لئے سوشل میڈیا پر نکیل کس دی ہے۔ حکام نے بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ منیش سنگھ نے باقاعدہ تحریر حکم جاری کیا ہے۔ جس میںواٹس اپ گروپوں کے منتظم کو ہدایت کی ہے کہ فی الحال وہ اپنے گروپوں کو صرف خود کی پوسٹ کے لئے محدود کر لیں۔سوشل میڈیا پر نظر رکھنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کے اس حکم کے بعد ضلع کے ہزاروں واٹس اپ گروپوں کی سیٹنگ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اب اس پلیٹ فارم پر گروپ ایڈمن ہی صرف پوسٹ ڈال سکتے ہیں۔ انتظامیہ کے ایک اہلکار نے کہاکہ کووڈ -19 کے قہرسے نمٹنے میں لگے سرکاری افسروں کو سوشل میڈیا پر فرضی خبروں، اشتعال انگیز پیغامات اور افواہوں کی وجہ سے بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ امید ہے کہ واٹس اپ گروپوں کو لے کر ضلع مجسٹریٹ کے حکم کے بعد اس کے ذریعے غلط اطلاعات پھیلانے پر روک لگانے میں مدد ملے گی۔پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش دنڈوتیا نے بتایا کہ کرونا وائرس انفیکشن کو لے کر سوشل میڈیا پر افواہوں سے بھرے اشتعال انگیز پیغام پھیلانے کے الزام میں شہر کے دو تھانوں میں تعزیرات ہند اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت مختلف مقدمے درج کئے گئے ہیں۔ ان معاملوں میں مختلف واٹس اپ گروپوں کے دو گروپ ایڈمن سمیت 3 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔اندور میں اس وبا میںمبتلا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 151 تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں سے 13 لوگوں کی علاج کے دوران موت ہو چکی ہے۔کرونا وائرس کے مریض ملنے کے بعد سے انتظامیہ نے 25 مارچ سے شہری سرحد میں کرفیو لگا رکھا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close