ہندوستان

ملک کی فلاحی اورملی تنظیمیں امداد کے لئے آگے آئیں : عارف حسین طیبی

جیسا کہ ہم سب کو معلوم ہے اسوقت پوری دنیا ایک عالمی وبا کرونا وائرس کے قہرو خطر سے پریشان حال ہے شہر سے لیکر گاؤں تک اس خطرناک وائرس کی زد میں ہے ہر طرف عوام الناس اضطرابی کیفیت سے دوچار ہیں یہ مہلک وبا ایک گلوبل کرائسیس کی حیثیت اختیار کرچکی ہے اسوقت ہندوستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑی سرعت کیساتھ بڑھتی جارہی ہے ایسے ہی سوزوگداز ، ہیبتناک اور اضطراب انگیز صورت حال سے نمٹنے کے لئے مرکزی حکومت کیجانب آئندہ اکیس دنوں تک لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے جس کے پیش نظر آئندہ اکیس دنوں تک لوگوں کو اپنے گھروں کی چہار دیواری سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی اس کڑے اقدام سے جہاں ایک طرف اس مہلک وبا سے ہمیں جنگ لڑنے میں طاقت ملے گی وہیں ملک میں ایک طبقات ایسے بھی ہیں جنکے سامنے روزی روٹی کے مسائل کھڑے ہوگئے ہیں اور یہ خسارہ مزدور غریب عوام کے حصہ میں آئی ہے روزانہ مزدوری کرکے اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پالنے والے افراد اچانک نا امیدی اور مایوسی کے شکار ہوگئے ہیں
ہمارے سماج اور پڑوس میں رہنے والے بہت سے ایسے افراد ہیں جنکے پاس ممکن ہے کھانے کے لئے ایک وقت کی روٹی بھی میسر نہ ہو ایسے جاں گداز مواقع سے ہم سب کی ذمہ داری بھی بنتی ہے کہ تعاون کے لئے آگے آئیں حدیث پاک میں بنی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم ایمان والوں کو اس بات کی ترغیب دی ہے کہ ہم ناتواں بے کس اور کمزوروں کی امداد بھوکوں کو کھانا کھلانے کے پابند بنیں حضرت جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہےرسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو شخص لوگوں پر رحم نہیں کر تا اس پر اللہ تعالیٰ بھی رحم نہیں فرمائے گا
(مسلم )
ایک دوسری روایت میں حضرت عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا رحم کرنے والوں پر رحٰمن رحم کرتا ہے تم اہل زمین پر رحم کرو آسمان والا (اللہ تعالیٰ) تم پر رحم کر ے گا (سنن ابی داوُد )
مذکورہ بالا احادیث میں ہمیں ایک مسلّم اور مکمل تعلیم دی گئی ہے کہ اللہ کےبندوں پر رحم وکرم اور تعاون و امداد کے لئے خود کو راضی کرلیں باری تعالی ہماری راہیں آسان کردیں گے اسلئے ایسے نازک اور حساس موقعوں سے نفسا نفسی اور خوفناک صورت حال میں گھرے ہوئے مصیبت زدہ لوگوں کو بھکمری کی قعر عمیق سے نکالنے کے لئے بلا تفریق مذاہب و ملل ملی اور فلاحی تنظیمں ، متمول اور صاحب خیر حضرات دست تعاون آگے بڑھانے کی زحمت گوارہ کریں تاکہ اس بھکمری اور سماجی ، معاشی تنگی کے بحران سے لوگوں کو بآسانی نکالا جاسکے

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close