ہندوستان

پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد رجنی کانت نے کہا ایک ایشو پر مطمئن نہیں ہوں، بعد میں انکشاف کروں گا

چنئی۔۵؍مارچ: اداکار سے سیاستدان بنے رجنی کانت نے کہاہے کہ پارٹی کے ضلع سیکرٹریوں کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں ایک مسئلہ کو چھوڑ کرباقی سب ٹھیک رہاہے۔ اس مسئلے کو لے کر وہ ذاتی طور پر مطمئن نہیں ہیں۔ اجلاس کے بعد رجنی کانت نے کہاہے کہ بہت سارے سوال تھے، جس کوانھوں نے دبادیا۔ اس کے علاوہ خیالات کا بھی تبادلہ ہوا۔ ایک مسئلہ کو لے کر وہ ذاتی طور پر مطمئن نہیں ہے، جس کا وہ بعد میں انکشاف کریں گے۔ تمل ناڈولیڈروں سے ہوئی ان کی ملاقات کے بارے میں پوچھنے پررجنی کانت نے کہا کہ رہنماؤں نے انہیں وزیر داخلہ امت شاہ سے ملنے اور اس مسئلے پر بات چیت کرنے کا مشورہ دیاتھا۔پارٹی کے لیڈروں نے شہریت ترمیمی قانون قومی آبادی رجسٹر اوراین آرسی کی وجہ سے مسلمانوں کو جو مسائل ہوں گے، اس بارے میں بھی رجنی کانت کو آگاہ کرایا تھا۔ رجنی کانت نے اس سے پہلے کہا تھا کہ وہ تمل ناڈو کی سیاست میں داخل ہوں گے اور ان کی پارٹی اگلا اسمبلی انتخابات لڑے گی۔تمل ناڈومیں اسمبلی انتخابات اگلے سال ہونے ہیں، جس کی وجہ سے رجنی کانت کی آرایم ایم کے ضلع سیکرٹریوں کے ساتھ اس اجلاس کو اہم مانا جا رہا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close