ہندوستان

شہریت ترمیمی قانون سے کسی بھی شہری کی شہریت پر ضرب نہیں پڑے گی: مختار عباس نقوی

رام پور۔۲۷؍جنوری: (صدام حسین فیضی) یوم جمہوریہ کے موقع پرکابینی وزیرمختارعباس نقوی نے گاندھی سمادھی پرپرچم کشائی کی رسم اداکرتے ہوئے حلف دلایا ۔وہیںسبھی دیش کے باشندوںکومبارکبادپیش کی اورامن وامان برقراررکھنے کی تلقین کی۔ اس دوران ریاستی وزیرسرداربلدیوسنگھ اولکھ اورضلع مجسٹریٹ آنجنے کمارسنگھ بھی شانہ بشانہ ساتھ رہے۔ کابینی وزیرمختارنقوی نے میڈیاسے روبروہوتے ہوئے کہاکہ سی اے اے پر لوگ مخالفت کررہے ہیںہم انہیںراجدروہی نہیںکہہ سکتے نہ ہی ان کے جذبات ملک کیخلاف ہیںلیکن اسی گمراہ گینگ میںان کوگمراہ کیا ہے ۔ اس شہریت ترمیمی قانون سے کسی کی بھی شہری ہندو،مسلم ،سکھ،عیسائی کی شہریت پرضرب نہیںلگے گی۔ سوفیصدشہریت بھارت میںمحفوظ رکھے گی اوراس میںمسلمان بھی شامل ہیں۔ وہیںکشمیرمیںدفعہ370ہٹانے کے بعدپہلی بارترنگالہرایاجارہاہے اس پروزیرموصوف نے کہا کہ ہم پہلے کہتے تھے سارے جہاںسے اچھاہندوستاںہمارااس میںکہیںکچھ کمی تھی کہ ہمیںکشمیرہماراہونے کے بعدبھی نہیںدکھتاتھاقانونی وجوہات سے وہیںپرکچھ جگہ جھنڈانہیںپہرایاجاسکتاتھاآج کشمیراورآگے بڑھ رہاہے۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close