ہندوستان

🇮🇳 بھارت بند کے موقع پر کرنے کے کام ۔ ۔ ۔؟؟

🇮🇳 بھارت بند کے موقع پر کرنے کے کام ۔ ۔ ۔؟؟

🖋️زین العابدین ندوی
دارالعلوم امام ربانی، نیرل۔ مہاراشٹر

عام طور پر بھارت بند یا اس جیسے مورچے ظلم کے خلاف بلند کی جانے والی صداوں کی عملی شکل اور ہو رہے ظلم و زیادتی کو بند کرنے کی اپیل ہوا کرتی ہے، جس کے ذریعہ حکومت کو یہ احساس دلانا ہوتا ہے کہ ہم دیش واسی اس ظلم کو برداشت کرنے والے نہیں ہیں، اور یہ بتانا مقصود ہوتا ہے کہ ملک ہمارے بغير نہ تو ترقی کر سکتا ہے اور نہ ہی کوئی حکومت ظلم کے راستہ ہم پر راج کر سکتی ہے، کیونکہ دیش اور دیش واسی ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں، اور دونوں میں سے کسی ایک کو بھی نظر انداز کرتے ہوئے ملک کی ترقی کا خواب مکمل ہو ہی نہیں سکتا، اور جب ظلم اس درجہ ہو جس میں پورے ملک اور اس کے وقار کا خطرہ ہو تو ہر باشندہ وطن کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اس مورچہ کو کامیاب بنانے میں پوری توانائی صرف کرے، اور ملک کے ساتھ غداری کرنے والوں کو وہی سبق یاد دلائے جو ہمارے پوروجوں نے انگریزوں کو دلایا تھا۔

آنے والی 29/جنوری بروز بدھ بھارت بند مورچہ کو ہم ہلکے میں نہ لیتے ہوئے سنجیدگی سے غور کریں، اور مندرجہ ذیل باتوں پر خصوصی دھیان دیں۔

1- ہم میں سے ہر بھارتیہ یہ طے کر لے کہ بینک میں اتنا ہی اماونٹ رکھنا ہے کہ ہمارا کھاتہ بند نہ ہونے پائے، باقی ساری رقم نکال لیں۔

2 -ہم میں سے ہر بھارتیہ یہ طے کر لے کہ ہمیں اس تاریخ میں پٹرول اور ڈیزل کی خریداری بالکل نہیں کرنا ہے۔

3- ہم میں سے ہر کوئی اپنے لئے یہ لازم کر لے کہ جتنا کم ہو سکے اتنی کم خریداری کرے اور اپنی دکانیں بند رکھے۔

4- بلا سخت ضرورت سفر کرنے سے پرہیز کریں بالخصوص سرکاری بسوں اور ٹرینوں سے حتی الامکان دوری بناے رکھیں۔

براۓ مہربانی اسے خوب شئر کریں۔۔!

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close