ہندوستان

حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے آفس میں تعزیتی نشست کا اہتمام!

ڈاکٹر کفایت اللہ قاسمی ولی صفت جرات مند عالم دین تھے: مفتی مقصود قاسمی

آنند نگر مہراج گنج: گزشتہ روز ڈاکٹر کفایت اللہ قاسمی کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ اس موقع پر حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے آفس میں ایک تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری حافظ شمس الہدی قاسمی جبکہ نظامت کے فرائض قاری ساجد حلیمی نے انجام دیا۔
مفتی مقصود عالم قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر کفایت اللہ قاسمی ایک ڈاکٹر ہی نہیں بلکہ علاقے کے معروف و مشہور حق گو اور جرات مند عالم دین تھے۔ موصوف خاص طور سے علاقے میں احیاء سنت و شریعت کے لئے متفکر رہتے تھے، اور اس کے خاطر جانی و مالی قربانی دیتے رہتے تھے، ہم دعا گو ہیں کہ موصوف کے جملہ خدمات کو قبول فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، اور بال بال مغفرت فرما کر اعلی علیین میں بلند مقام عطاء فرمائے۔
ٹرسٹ کے جنرل سپروائزر حافظ عبید الرحمن الحسینی نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کی ڈاکٹر کفایت اللہ قاسمی کے انتقال سے مجھے گہرا صدمہ ہوا ہے۔ آپ کی زندگی جہد مسلسل اور سعی پیہم کا نمونہ تھی، آپ کے زندگی کا اکثر حصہ دعوت و تبلیغ اور خدمت خلق میں گزرا۔ ملت کے لئے آپ کی عظیم خدمات ہمیشہ یاد رکھے جائیں گی۔ ہم مرحوم کے لئے دعا گو ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
چیف آف ٹرسٹی شمس الضحیٰ خان نے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر صاحب قوم و ملت کے لئے عظیم سرمایہ تھے ان کے جیسا بااثر عالم دین صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ آخر میں مفتی مقصود عالم قاسمی کی دعاء پر نشست اختتام پذیر ہوئی۔نشست میں مولانا امداد اللہ قاسمی ابن ڈاکٹر کفایت اللہ قاسمی، مولانا اختر قاسمی، مولانا ریاض الدین قاسمی، مولانا حبیب الرحمن، حافظ فضل الرحمان، شمشاد احمد کے علاوہ محمد شاہد وغیرہ شریک تھے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close