ہندوستان

ماب لنچنگ کولیکرآرایس ایس چیف موہن بھاگوت کےبیان کا دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نےکیا خیر مقدم !

ماب لنچنگ کولیکرآرایس ایس چیف موہن بھاگوت کےبیان کا دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نےکیا خیر مقدم !

دیوبند۔ ۲۶؍ستمبر: ماب لنچنگ کو لیکر آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کے بیان کا ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے خیر مقدم کیاہے، لیکن اس کے ساتھ ہی انہوںنے یہ بھی کاکہ موہن بھاگوت کو سخت قانون بنانے کی مانگ بھی کرنی چاہئے، تاکہ ملک میںپھیل رہا ماب لنچنگ کا یہ سلسلہ ختم ہوسکے، یہ پہلا موقع پرجب آر ایس ایس چیف کے کسی بیان کا دارالعلوم دیوبند نے خیر مقدم کیاہے۔آج اپنے ایک بیان میںعظیم دینی دانش گاہ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کے بیان پر کہاکہ موہن بھاگوت کے بیان کا خیر مقدم کیاجانا چاہئے، لیکن ان کا یہ بیان کافی نہیں ہے، کیونکہ انہوں نے خود ماب لنچنک کے سلسلہ میںکوئی رائے نہیںدی ہے، مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہاکہ موہن بھاگوت کو اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرنی چاہئے اور اس کو روکنے کے لئے سخت قانون بنانے کی مانگ کرنی چاہئے، تاکہ یہ سلسلہ بند ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ اتنا کافی نہیں کہ آر ایس ایس کے لوگ اگر اس میں شامل ہونگے تو انہیں تنظیم سے باہر نکال دیا جائیگا، بلکہ ان کے خلاف ٹھوس قانونی کارروائی کے لئے قانون بنانے کی مانگ بھی کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ یہ خوشی کی بات ہے کہ موہن بھاگوت نے اس سلسلہ میں بات کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بین الاقوامی میڈیا سے بات چیت کرتے موہن بھاگوت نے کہاکہ تھاکہ آر ایس ایس صرف ماب لنچنگ کے ہی نہیںبلکہ ہر طرح کے تشد د کے خلاف ہے،اگر کوئی آر ایس ایس رکن لنچنگ میں مجرم پایا جاتاہے تو اس کو سنگَھ باہر نکال دیاجائیگا۔ وہیں بھاگوت کے اس بیان کو گزشتہ دنوں جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی سے ہوئی ملاقات سے بھی جوڑ کر دیکھاجارہاہے،بتایا جارہاہے کہ دونوں کے درمیان ماب لنچنگ،کشمیر اور این آرسی کے مدعوؤں پر بات ہوئی تھی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close