ہندوستان

چرم قربانی کی رقم جماعت اسلامی ہند کے بیت المال میں جمع کرنے کی اپیل

بیدر: 19/جولائی (پریس ریلیز) ناظم شعبہ ٔ خدمتِ خلق و سیکریٹری جماعت اسلامی ہند شہر بیدر محمد طحہ کلیم اللہ کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق الحمدللہ! جماعت اسلامی ہند کا شعبہ خدمت خلق شہر بیدر میں غریبوں، یتیموں، محتاجوں، مسکینوں، بیواؤں اور ضرورت مندوں کی خدمت میں ہمیشہ سے سرگرم عمل رہا ہے۔ شعبہ کے مختلف کام اہل خیر حضرات کے تعاون سے ہوا کرتے ہیں۔ امسال جو اصحاب اپنے چرم قربانی جماعت اسلامی ہند کو بطور عطیہ دینا چاہتے ہیں اُن سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ چرم قربانی اپنے طور پر فروخت کرکے اُن کی رقم جماعت اسلامی کے بیت المال میں جمع کریں۔ مناسب سمجھیں تو اپنے چرم قربانی جناب حبیب صاحب کو (اُن کے مقام تک پہنچا کر)
بھی فروخت کیا جاسکتا ہے۔ جن کا موبائل نمبر 9741675334 ہے۔
مزید تفصیلات کیلئے 9900138057 اور 9341785466پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close