ہندوستان

وسیم رضوی کے خلاف لدھیانہ میں مسلمانوں کا شدیداحتجاج

میمورنڈم سونپااور رضوی کے خلاف کاروائی کرنے و اس کی کتاب پر پابندی لگانے کا مطالبہ ۔ الحاج مولانا فاروق عالم

لدھیانہ (معراج عالم بیورو رپورٹ) مقدس قرآن شریف کی شان میں بار بار گستاخیاں اور بے ادبی کر کے بھارت میں آباد امن پسند مسلم بھائی چا رے کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے شیعہ وقف بورڈ یوپی کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کے تئیں مسلمانوں میں بھاری غم و غصہ ہے۔
وسیم رضوی کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کو گرفتار کیے جانے کی مانگ کو لے کر آج مسلم بھائی چارے کے لوگوں نے 12 بجے دوپہر ادارہ شرعیہ پنجاب کے زیر اہتمام جمع ہوکر ADCP ہیڈ کواٹرمحترمہ اشونی گوٹیال IPS لدھیانہ کو ایف آئی آر درج کرنے اور جناب سکتر سنگھ بل ADCضلع لدھیانہ کے ذریعے راشٹر پتی جناب رام ناتھ کووند کو میمورنڈم بھیج کر رضوی کو گرفتار کرنے کی مانگ کیں۔
اس موقع پر مولانا حسن رضا قادری ،حافظ شمشاد رضا نعیمی، مفتی شرف عالم نظامی،ادارہ شرعیہ پنجاب کے صدر الحاج مولانا محمد فاروق عالم نے کہا ھندوستانی قانون کے طرف سے ملک میں بولنے لکھنے کی آزادی دیئے گئے اختیارات کا وسیم رضوی جیسے فرقہ وارانہ ذہنیت والے لوگ ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے غلط حرکات کر کے بھارت کی ایکتا ،اکھنڈتا اور آپسی بھائی چارے کو توڑنے کی ناپاک کو ششیں کر رہے ہیں۔
وسیم رضوی کی طرف سے قرآن کریم کے بارے میں کی گئی غلط بیان بازی کی سخت مذمت کرتے ہوئے آنریبل سپریم کورٹ نے رضوی کی عرضی کو حالانکہ پہلے ہی خارج کر کے اس کو پچاس ہزار روپے کا جرمانہ بھی کیا لیکن پھر بھی اپنی شیطانی منصوبوں کو ظاہر کرتے ہوئے پچھلے دنوں خود ہی مقدس قرآن کی 26 آیتوں کو نکال کر اپنی الگ سے قرآن کی کاپی چھپوائی اور اس کتاب کا نام مثلث التوحید رکھا۔اور ان کی مذکورہ 26 آیات کو یہ رضوی شیطان ایک ویڈیو کلپ بنا کر پھاڑتا دکھائی دے رہا ہے۔ رضوی کی اس حرکت نے بھارتی مسلمانوں کے دلوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔
وسیم رضوی کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے بھائی چارے نے ملک کے راشٹر پتی کو اپیل کی کہ وسیم رضوی کی طرف سے شائع کی گئی مذکورہ کتاب پر فوراً پابندی لگائی جائے ۔احتجاجی دھرنے کے آخر میں عمران خان کانگریس پارٹی جنڑل سیکریٹری اقلیتی مورچہ پنجاب اور ایڈوکیٹ مہر علی نے چتاونی دیتے ہوئے کہا کہ اگر سرکار یا انتظامیہ نے وسیم رضوی کے خلاف جلد کاروائی عمل میں نہ لائی تو ملک بھر کا مسلم بھائی چارہ اپنے طریقہ کے ساتھ رضوی کے خلاف کارروائی کرکے اس کو قانون کے شکنجے میں جکڑے گا کیونکہ کوئی بھی مسلمان مقدس قرآن کی شان میں کسی بھی طرح کی گستاخی کو برداشت نہیں کر سکتا ۔
اس احتجاجی دھرنے میںحاجی عبد الستّار نقشبندی،حاجی جمال اختر، حاجی سلیم خان حاجی عبد الرشید، حاجی محمود عالم خان، ماسٹر شمس الدین ،حاجی شمیم اختر بنارسی، ماسٹر افتخار عالم، سید حامد علی ،حاجی غلام محمد ، لیاقت علی شاہ ، محمد یعقوب خان ، ساجد خان ، آمیر خان ، زیشان خان ، پرویز خان ، انیس خان، پرویز احمد ، ڈاکٹر محمد اسلام ، ڈاکٹر ناصر جوشی، عبد الرازق، محمد شاویز رضا ،محمد کلیم خان ،احمد رضا دانش ، ماسٹر نوشاد عالم،خامد علی صدر سیوا دل گانگریس پارٹی ضلع لدھیانہ، خورشید جمال ، محمد سہیل ، ٹھیکیدار محمد اسلام شیخ ، مہتاب عالم ، جاوید علی انصاری ،اوربھی بہت سے لوگ موجود تھے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close