ہندوستان

"یاد وقار الملک ” عالمی مشاعرہ 16 جون (آج) کی شب

امروہہ فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کی جانب سے اپنی دسویں اینیورسری کے موقع مختلف شعراء حضرات کے نام پر دس عالمی مشاعروں کا آن لائن یو ٹیوب چینل پہ انعقاد کیا جا رہا ہے. اسی سلسلے میں آج 16 جون بروز بدھ کو ایک عالم مشاعرہ ” وقار الملک” کی یاد میں منعقد کروایا جا رہے. مشاعرہ فاونڈیشن کے صدر جناب فرمان حیدر رہنمائی میں منعقد ہونے جا رہا ہے.
اس مشاعرے کی صدارت جناب ذوالفقار نقوی فرمائیں گے جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر ڈاکٹر رضی امروہوی شامل ہونگے اس کے علاوہ مہمان ذی وقار کی شکل میں عابدہ سبحانی، مہتاب احمد، عباس دھالیوال اور راکیش دلبر شمولیت فرمائیں گے اس کے علاوہ دیگر شعراء میں ثروت زیدی، عبدل منان صمدی، ڈاکٹر بیگ، محترمہ گل انصاری، سریندر ناز، ذوالفقار زلفی اور عادل فراز مشاعرہ میں اپنے کلام سے ناظرین کو محظوظ فرمائیں گے. جبکہ مشاعرہ میں نظامت کے فرائض معروف شاعر و ادیب جناب وفا نقوی صاحب ادا کریں گے. اس مشاعرے کو ناظرین امروہہ فاونڈیشن کے یو ٹیوب چینل پر انشاء اللہ آج رات ساڈھے آٹھ بجے براہ لائیو سماعت فرما سکتے ہیں.

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close