ہندوستان

ملیالم پرپابندی کاتنازعہ بڑھا،انتظامیہ نے حکم واپس لیا

نئی دہلی6جون (ہندوستان اردو ٹائمز) دہلی کے گووند بلبھ پنت اسپتال میں ملیالم زبان کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کے بعد انتظامیہ کوحکم واپس لیناپڑاہے۔اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کے لیے حکم جاری کیا گیا تھا کہ اگر وہ اسپتال کے احاطے میں ملیالم زبان استعمال کریں گے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ معاملہ زور پکڑنے لگا اور بہت سے سینئر رہنماؤں نے بھی اس حکم نامے کی مخالفت کی۔ بڑھتے ہوئے تنازعہ کو دیکھ کر دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے جی بی پنتھ اسپتال انتظامیہ سے یہ حکم واپس لینے کو کہا ہے۔ ستیندر جین نے بتایاہے کہ جی بی پنتھ اسپتال کے نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کو ایک میمو بھی جاری کیا جارہا ہے۔ان سے پوچھا جائے گا کہ ایسا حکم کیسے جاری کیا گیا؟

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close