ہندوستان

سی بی ایس ای 12 ویں امتحان پرتاریخ یکم جون کووزیرتعلیم بتائیں گے، امتحان 30 منٹ کا ہوسکتاہے ،بیشترریاستوں نے پہلے ٹیکہ پھرامتحان کامشورہ دیا

نئی دہلی 27مئی ( ہندوستان اردو ٹائمز) کورونا وبا کی دوسری لہر کی وجہ سے اساتذہ اور والدین میں سی بی ایس ای کلاس 12 بورڈ امتحان کے بارے میں غیر یقینی کی صورتحال ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشانک یکم جون کو کلاس 12 بورڈ کے امتحانات کی تاریخوں کااعلان کرسکتے ہیں۔اس میں امتحان کی مدت ڈیڑھ گھنٹے سے کم کرکے آدھے گھنٹے کی جاسکتی ہے۔

معلومات کے مطابق معروضی سوالات طلباء سے پوچھے جائیں گے۔اتوار کے روز ریاستی وزراء کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کے بعد وزارت تعلیم نے مرکز کی تجویز پر 25 مئی تک تمام ریاستوں سے تحریری جواب طلب کیا تھا۔ میٹنگ کے دن 32 ریاستوں اور یونین ٹیرٹری (UTs) نے سی بی ایس ای 12 ویں بورڈ کے امتحانات کے انعقاد کی تجویز کی حمایت کی۔ان ریاستوں نے امتحان سے قبل طلباء اور اساتذہ کے لیے ٹیکہ لگانے کا مطالبہ اٹھایا تھا۔ اس کے علاوہ بیشتر ریاستوں نے مختصر فارمیٹ یعنی ڈیڑھ گھنٹہ (90 منٹ) کے لیے کرا نے پراتفاق کیا ہے۔بہاراوردہلی نے سخت مخالفت کی ہے۔این ڈی اے کے زیراقتداربہارنے آن لائن امتحان کامشورہ دیاہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close