ہندوستان

مہنت نریندر گِری رِشی کیش ایمس میں داخل

رشی کیش13اپریل(ہندوستان اردو ٹائمز) کوویڈ 19 سے متاثراکھل بھارتیہ اکھاڑہ پریشد کے صدر مہنت نریندر گِری کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں ایمس رشی کیش میں داخل کرایا گیا ہے۔مہنت کو پیر کے آخر میں ایمس اسپتال کی ایمرجنسی میں داخل کیاگیا تھا جہاں ابتدائی جانچ کے بعد انہیں وارڈ میں منتقل کردیا گیا تھا۔ان کی نگرانی میں ڈاکٹروں نے بتایاہے کہ مہنت ذیابیطس کے مریض ہیں اورانھیںبخاراور کھانسی بھی ہے۔ عام اسکریننگ کے بعد ان کا علاج شروع کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت مستحکم ہے۔اتوار کے دن مہنت گیری کی ٹیسٹ رپورٹ میں ان کے انفیکشن کی تصدیق ہوگئی۔اس سے قبل جمعہ کی رات دیر گئے ان کی طبیعت خراب ہونے کے بعد 70 سالہ بزرگ کو ہری دوار کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں مہاکنبھ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیدار بھی ان کی خیریت دریافت کرنے پہنچے تھے۔مہنت نریندر گیری پیر کو مہاکمبھ کے دوسرے ’شاہی اسنان‘ میں حصہ نہیں لے سکے تھے اور اب وہ بیساکھی کے تیسرے ’شاہی اسنان‘میں ڈبکی لگانے کے قابل نہیں ہوں گے۔اکھاڑہ کے مہنت نریندر گیری کے علاوہ دوسرے اکھاڑوں سے وابستہ بہت سے دوسرے سنت بھی کوویڈ۔19 کی گرفت میں آگئے ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close