ہندوستان

کوروناوباکے درمیان اتراکھنڈمیں’ مہاکنبھ ‘،ہزاروں افرادکا غیرمحتاط ہجوم

دہرادون12اپریل(ہندوستان اردو ٹائمز) بڑھتی ہوئی وباء کے درمیان’ مہاکمبھ کا شاہی اسنان‘ پیر کی صبح شروع ہوا جہاں سنتوں نے گنگا ندی میں ڈبکی لگائی جس میں کوروناگائیڈلائنس کی جم کردھجیاں اڑائی گئیں۔اترپردیش میں عبادت خانے میں پانچ لوگوں سے زائدافرادکے جمع ہونے کی اجازت نہیں ہے۔دوسری ریاستیں بھی پابندیاں جاری کررہی ہیں لیکن پڑوس کے اتراکھنڈمیں’آستھا‘کے نام پرنہ توسماجی فاصلہ ہے اورنہ ماسک اورنہ کوروناگائیڈلائنس کی پیروی ہے۔اس درمیان وہاں کئی سادھوئوں کے پوزیٹیوہونے کی بھی خبرہے۔ہریدوار شہر میں دریائے گنگا کے مختلف گھاٹوں پر ایک بڑا ہجوم جمع ہوا۔

مہاکھنبھ میلہ انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پیر کی صبح 10 بجے تک 17 لاکھ 31 ہزار عقیدت مندوں نے نہایا ہے۔ریاست کے ڈائریکٹر جنرل پولیس اشوک کمار ، جو شاہی غسل کے دوران مہا کمبھ میلے کے انتظامات کی نگرانی کرنے پہنچے تھے ، نے بتایا کہ پورے میلے کے علاقے میں نہانا جاری ہے۔اس پرجم کرسوشل میڈیاپرحکومت کی پالیسی کونشانہ بنایاجارہاہے ۔لوگ لکھ رہے ہیں کہ انتخابی ریلیوں اورمہاکنبھ میں کوروناکیوں نہیں ہیَ

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close